اس آیت سےمعلوم ہوتا ہےکہ جو چیز بھی اللہ کی مخلوق ہے اس کا سایہ ہے اور وہ ڈھلتا رہتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور آیت کے عموم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ احادیث میںآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سائےکا ثبوت موجود ہے، چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہےکہ دوپہر کا وقت تھا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ کو دیکھا۔[1] حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہےجب ربیع الاول کا مہینہ آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ دیکھا۔ [2] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ’’میں نے تمہارا اور اپنا سایہ دیکھا۔‘‘ [3] ان احادیث سےمعلوم ہوتا ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ موجود تھا، ان کےمقابلہ میںکوئی ایسی صحیح حدیث مروی نہیںہے جس سےمعلوم ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا، پھر قرآن کریم نے متعدد آیات میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشریت کا ذکر کیا ہے، ان سےمعلوم ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نوری نہیں بلکہ بشر تھے۔گھریلو ناراضگی کی وجہ سے پانچ ماہ کےحمل کو ضائع کرنا؟سوال میری لڑکی کو سسرال والوںنے گھر سےنکال دیا ہے جبکہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہےاور دھمکی بھی دی ہےکہ ہم نےصرف بچہ حاصل کرنا ہے، اس کے بعد ہم نےاسےطلاق دے دینی ہے، کیا اس صورت میں بچی کا حمل ضائع کیا جا سکتا ہے تاکہ اس کا آگے نکاح کرنےمیں کوئی دشواری نہ ہو؟۔جواب دین اسلام جذبات میں آکر کسی قسم کےفیصلے کو کوئی اہمیت نہیں دیتا، اگر پانچ ماہ کی حاملہ بچی کو سسرال والوں نے گھر سےنکال دیا ہے تو اس صورت حال کےپیش نظر ہمیں کوئی جذباتی فیصلہ نہیںکرنا چاہیے جس کی شریعت نےہمیں اجازت نہیں دی ہے۔ خاندان میں جو صاحب بصیرت اور عقلمند حضرات ہیں، انہیںدرمیان میںلا کر حالات کا جائزہ لیا جائے، اگر بچی کا کوئی قصور ہے تو اسے سمجھایا جائے، اگر سسرال والے قصور وار ہیں تو انہیں اپنےمؤقف اور رویے پر نظر ثانی کرنے کےلیےکہا جائے، اس طرح کے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نےصلح اور مل بیٹھنے میں خیر و برکت رکھی ہے۔ ایک موھوم صورت پر بنیاد رکھ کر اتنا بڑا اقدام نہ کیا جائے جس کے متعلق ہمیں قیامت کے دن باز پرس ہو۔ اسلام ہمیں ایسے حالات میں حمل ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیتا، خاص طور پر جب چار ماہ سے زائد مدت کا حمل ہو اور اس میںروحپڑ چکی ہو تو اسے ضائع کرنا قتل ناحق کے مترادف ہے۔ ہاں اگر ایسی صورت حال سامنےآجائے کہ وہ حمل بچی کے لیے جان لیوا ثابت ہونے کا اندیشہ ہو اور کوئی تجربہ کار سمجھ دار ڈاکٹر کی رپورٹ پر اعتماد کرنے پر اسے ضائع کیا جا سکتاہے۔ لیکن صورت مسؤلہ میں اسےضائع کرنےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس موقع پر ہم سائلہ کو نصیحت کرتےہیںکہ وہ صبر سےکام لے، سسرال کےہاتھوں مجبور ہو کر کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس کی شریعت نے اجازت نہیں دی ہے، برادری کےذریعے اس مسئلہ پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔