ہتھیائی رقم کی واپسیسوال:دو آدمیوں نےکسی شخص سےفراڈ کر کے مبلغ دو ہزار روپے ہتھیا لیے۔ اس جرم میں وہ دونوں برابر کے شریک ہیں، اور رقم کو تقسیم کر لیتے ہیں، اب ان میں سےایک توبہ کر لیتا ہے چونکہ مالی معاملات میں توبہ کی شرط یہ ہے کہ مظلوم کا مال واپس کیا جائے۔ کیا اسے صرف اپنا حصہ مبلغ ایک ہزار روپیہ واپس کرنا ہو گا یا اپنی ذاتی گرہ سےدو ہزار واپس کرے گا؟ وضاحت فرمائیں۔جواب:واقعی حقوق العباد کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، مالی معاملات کے متعلق توبہ میں دو چیزیںپیش نظر رکھنا ہوتی ہیں، ایک تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے کیونکہ اس نے اللہ کی نافرمانی کی ہے دوسرے یہ کہ مظلوم کا مال واپس کیا جائے یا اسےراضی کر لیا جائے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو قیامت کے دن اسے نیکیاں دےکر یا مظلوم کی برائیاں لے کر حساب برابر کیا جائےگا۔ صورت مسؤلہ میں جس شخص کو اللہ کا خوف دامن گیر ہوا ہے اسےچاہیے کہ وہ اپنے دوسرے ساتھی کو اس توبہ پر آمادہ کرے، اسے خوف آخرت دلائےپھر دونوں مل کر اس کےنقصان کی تلافی کریں اور اس سےمعافی بھی مانگیں اور آیندہ کےلیےایسا فراڈ یا دھوکہ نہ کرنے کا مصمم ارادہ کریں، اگر ایسا ممکن نہ ہو تو جسےاللہ کا خوف آیا ہے وہ اللہ سےمعافی مانگے اور اپنے حصے کی رقم مبلغ ایک ہزار روپیہ واپس کر کے مظلوم سے معاملہ کی وضاحت کر دے۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اتنا دےکر اللہ کےہاں اس کی رہائی ہو جائے گی اس پر دوسرے ہزار کاتاوان نہ ڈالا جائے جو اس کی ساتھی کےپاس ہے، کیونکہ برے کامکا بدلہ تو برےکام کےمطابق اور اس کے برابر ہو گا جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: ﴿مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا وَ هُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ﴾1’’اور جو برائی لے کر اللہ کےہاں حاضر ہو گا اسے اتنی ہی سزا دی جائے گی جتنی اس نے برائی کی تھی اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔‘‘ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ قیامت کے دن وہ معاملہ کرے گا جو اس کی شانِ رحیمی کے مطابق ہے۔