کےنام سےآواز دی جائے گی؟جواب:امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں ایک عنوان بایںالفاظ قائم کیا ہے: ’’قیامت کے دن لوگوں کو ان کے باپوں کے ساتھ پکارا جائے گا۔ [1] پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث بیان کی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ’’قیامت کےدن ہر غدار کےلیے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا پھر پکارا جائے گا۔ یہ فلاں کے بیٹے فلاں کی دغا بازی اور غداری کا نشان ہے۔[2]ایک حدیث جسےحضرت ابوالدردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، انہوں نےکہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت کے دن تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے باپوں کےنام سےپکارا جائے گا، لہٰذا تم اپنےلیے اچھے نام کا انتخاب کیا کرو۔‘‘ [3] علامہ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صحیحاور صریح سنت سے جو بات ثابت ہےوہ یہی ہےکہ مخلوق کو قیامت کے دن ان کے باپوں کےنام سےپکارا جائے گا اور ان کی ماؤں کےنام سےنہیںپکارا جائے گا۔ [4] کچھ لوگوں کا خیال ہےکہ دنیا میں کچھ بچے غلط کاری کا نتیجہ ہیں جبکہ ان کا کوئی قصور نہیں ان پر پردہ رکھنےکے لیے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ماؤں کے نام سے آواز دیں گے، اس سلسلہ میں ایک روایت کا بھی سہارا لیا جاتا ہے جسےمجمع الزوائد میںطبرانی کے حوالہ سےبیان کیا گیا ہے۔ [5] ناجائز اولاد پر پردہ داری والی بات تو دنیا میں تو ان کا راز فاش ہو چکا ہے، اب قیامت کے دن ان پر پردہ پوشی کی کیا ضرورت ہےکہ اللہ تعالیٰ ان کی خاطر اپنےضابطہ کو تبدیل کر دے؟بہرحال ہمارے رجحان کےمطابق قیامت کے دن ہر انسان کو اس کے باپ کےنام سے ہی پکارا جائے گا، ماںکی طرف اس کی نسبت کرنا خلاف عقل و نقل ہے۔ (واللہ اعلم)کھانے کےبعد ہاتھوں کا دھوناسوال:کھانے کے بعد کیا ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے؟ اگر ان کو ویسے صاف کر لیا جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اس کی وضاحت کریں۔جواب:کھانے کے بعد اگر ہاتھوں پر خوارک کے اجزاء وغیرہ لگے ہیں تو انہیں اچھی طرح صاف کر لیا جائے، انہیں دھونا ضروری نہیں ہے، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھ کو چکناہٹ وغیرہ لگی ہوتی ہے تو سوتے ہوئے کوئی کیڑا وغیرہ کاٹ لیتا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےاس کے متعلق ہمیں ہدایت دی ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نےکہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ’’جو شخص مر گیا اور اس کے ہاتھوں کو چکناہٹ وغیرہ لگی تھی جسے اس نے نہیں دھویا تھا، اس دوران اگر اسےکوئی نقصان پہنچےتو وہ خود کے علاوہ کسی دوسرے کو ملامت نہ کرے۔‘‘ [6] اس لیے بہتر ہے کہ کھانے کےبعداپنے ہاتھوں کو پانی سے دھو لیا جائے یا اچھی طرح تولیے وغیرہ سےصاف کر لیا جائے، تاکہ ہاتھوں پر چکناہٹ لگنے کی صورت میں اسےکوئی نقصان نہ پہنچے۔ (واللہ اعلم)