ہی سنگین کیوں نہ ہو جیسا کہ آنیہ کا معنی انتہائی گرم ہے۔ یہ نام عام طور پر بچیوں کےلیے رکھا جاتا ہے۔ نام رکھتے وقت اس کے معنی پر ضرور غور کرنا چاہیے۔کھڑے ہوکر پانی پیناسوال:کھڑے ہو کر پانی پینے کے متعلق کیا حکم ہے، کیا کھڑے ہو کر پانی وغیرہ پیا جا سکتا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت سےلکھیں؟جواب:کھانے پینے کےآداب میں سےہےکہ یہ کام بیٹھ کر تسلی سے کیا جائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زندگی بھر یہی معمول تھا، لیکن احادیث میں اس کے متعلق دو متضاد پہلو مروی ہیں چنانچہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سےکوئی بھی کھڑا ہو کر پانی نہ پئے اور جو بھول کر ایسا کرے اسے چاہیےکہ قے کر دے۔‘‘ [1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سےبھی اس قسم کی روایت کتب حدیث میںمروی ہے۔ [2]لیکن درج ذیل احادیث سےکھڑے ہو کر پانی پینےکا جواز معلوم ہوتا ہے۔ حضرت ابن عباسرضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا۔ [3] ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نےکھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا کہ لوگ کھڑے ہو کر پانی پینےکو نا پسند کرتےہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرحکیا تھا، جیسا کہ میں نے کیا ہے۔ [4] اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانہ میں چلتے پھرتے کھا لیا کرتے تھے اور کھڑے ہو کر پی لیا کرتےتھے۔ [5] محدثین کرام نے ان بظاہر متعارض احادیث میں تطبیق کی متعدد صورتیں بیان کی ہیں:٭ جواز کی احادیث کو ممانعت کی احادیث پر ترجیح دی جائے۔ ٭ ممانعت کی احادیث جواز کی احادیث سےمنسوخ ہو چکی ہیں۔ ٭ جواز کی احادیث ممانعت کی احادیث سےمنسوخ ہیں۔ ٭ ممانعت کی احادیث حرمت پر نہیں بلکہ کراہت پر دلالت کرتی ہیں، حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس آخری صورت کو اختیار کیا ہے۔[6] ہمارا رجحان بھی یہ ہےکہ کھڑے ہو کر پینا حرام نہیں بلکہ مکروہ ہے اگر کوئی کھڑے ہو کر پانی وغیرہ پی لے تو اسے حرام کا مرتکب نہیں کہا جائے گا او رنہ ہی کوئی گناہ ہو گا، کیونکہ وضو سے بچا ہوا پانی اور زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینا جائز ہے۔ اس کے علاوہ پانی بیٹھ کر ہی پینا چاہیے، کیونکہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے متعلق روایات انہی دو مواقع کے بارے میںہیں۔ بہرحال انسان کو چاہیے کہ تسلی سے بیٹھ کر ہی پانی پینے کا اہتمام کرے، اگر کبھی کبھار کھڑے کھڑے پانی پی لیا جائے تو ان شاء اللہ کوئی موخذاہ نہیں ہو گا۔ (واللہ اعلم)روز قیامت ماں کےنام سےپکارناسوال:سنا ہےکہ قیامت کےدن لوگوں کو ماں کےنام سےپکارا جائےگا۔ اس میں کیا حکمت ہے کیا واقعی لوگوںکو ماں