ہے بشرطیکہ پاپوش کی اصلیت اور حقیقت سے واقف ہو، لیکن اس نقش سے برکت حاصل کرنا اور اسےباعث فضیلت قرار دینا کسی صورت میںبھی صحیحنہیں ہے جیسا کہ ہم پہلےوضاحت کر آئے ہیں، البتہ اصلی پاپوش مبارک اگر کہیںموجود ہے تو اس میں خیر و برکت کا پہلو بدرجہ اتم موجود ہے، وقت گزرنے کےساتھ ساتھ اس میںکوئی کمی نہیں آسکتی جیسا کہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کےپاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےموئے مبارک تھے جو انہیں فضل بن ربیع کے کسی لڑکے نے عنایت فرمائے تھے۔ آپ بالوں کو بوسہ دیتے، آنکھوں پر لگاتے اور پانی میںبھگو کر شفا کےطور پر اس پانی کو نوش کرتے، جن دنوںآپ پر آزمائس آئی اس وقت وہ آپ کی آستین میں رکھے ہوتے تھے، بعض لوگوںنےآپ کی آستین سےموئے مبارک نکالنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے۔ [1] آخر میںہم اس امر کی وضاحت کرنا ضروری خیال کرتےہیںکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےصحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اگرچہ صلح حدیبیہ کےموقع پر آپ کے آثار شریفہ سے تبرک حاصل کیا اور آپ کے لعاب دھن کو اپنےچہروں اور جسموں پر ملا۔ آپ نے انہیںمنع نہیںفرمایا ایسا کرنا جنگی حالت کےپیش نظر انتہائی ضروری تھا، مقصد یہ تھا کہ قریش کو ڈرایا جائے اور ان کے سامنےاس اس بات کا اظہار کیا جائے کہ مسلمانوں کا اپنے رہبر و رہنما سے تعلق کس قدر مضبوط ہے؟ انہیںاپنےنبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےکس قدر والہانہ عقیدت و محبت ہے؟ وہ آپ کی خدمت میں کس قدر فنا ہیں اور وہ کس کس انداز سےآپ کی تعظیم بجا لاتے ہیں؟ لیکن اس کے باوجود اس حقیقت سےصرف نظر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسےچھپایا جاسکتا ہے کہ اس صلح حدیبیہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے حکیمانہ انداز میں اور لطیف اسلوب کے ساتھ مسلمانوں کی توجہ اعمال صالحہ کی طرف مبذول کرنےکی کوشش فرمائی جو اس قسم کے تبرکات کو اختیار کرنے سےکہیں بہتر ہیں، مندرجہ ذیل حدیث اس سلسلہ میں ہماری مکمل رہنمائی کرتی ہے۔ ابو قراء سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن وضو کیا، آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نےآپ کے وضو کے پانی کو اپنے جسموں پر ملنا شروع کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ’’تم ایسا کیوںکرتے ہو۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کےپیش نظر ایسا کرتےہیں، آپ نے فرمایا: ’’جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرے یا اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرے تو اسے چاہیےکہ بات کرتے ہوئے سچ بولے، اس کےپاس امانت رکھی جائے تو وہ اسے ادا کرے اور اپنےپڑوسیوں سے حسن سلوک کا مظاہرہ کرے۔‘‘ [2] مختصر یہ کہ ہمارےنزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل تبرک یہ ہےکہ جو کچھ ہمیں آپ کے ذریعے اللہ کی طرف سےملا ہے اس پر عمل کیا جائے اور آپ کی صورت و سیرت کی اتباع کی جائے تو اس دنیا و آخرت کی خیر و برکات سےہم مشرف ہوں گے، اب ہم سوالات کے مختصر جوابات دیتے ہیں۔1) کارڈ پر شائع کردہ تصاویر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاپوش مبارک کی نہیں ہیں اور نہ ہی ان سےبرکت حاصل کرنا جائز ہے۔2) اس میں جو فضائل و مناقب درج کیے گئےہیں وہ حدیث کی کسی کتاب میںموجود نہیںہیں، بلکہ یہ خود ساختہ ہیں، ان سے