بنی۔ [1] اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک قمیص رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی کو پہنایا گیا، جسے بطور کفن اس کے ساتھ ہی قبر میں دفن کر دیا گیا۔[2] امام احمد بن جنبل رحمۃ اللہ علیہ کےپاس چند موئے مبارک تھے، آپ نے ان کے متعلق وصیت کر دی تھی کہ انہیں قبر میں ان کے ساتھ ہی دفن کر دیا جائے چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ [3] ان حقائق کےپیش نظر ہم کہتے ہیںکہ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑوں، بالوں اور نعلین میں سےکچھ باقی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے بس میں ہےکہ وہ قطعی اور یقینی طور پر یہ ثابت کر سکےکہ فلاں چیز واقعی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی استعمال کردہ ہےپھر جب صورت حال یہ ہےتو ہمیں بتایا جائے کہ دور حاضر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےنعلین کی تصاویر کہاں سے برآمد کی گئی ہیں؟ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام استعمال کردہ ذاتی اشیاء بابرکت ہیں اور ان سے برکت حاصل کرنا بہت بڑی خوش قسمتی اور باعث عزت ہےلیکن لوگ جن اشیاء کی تصاویر کے کارڈ لیےپھرتے ہیں اور ان کی اشاعت بابرکت خیال کرتےہیں، پھر ان تصاویر کو اپنے سینہ اور پگڑی پر آویزاں کرتےہیں، ان تصاویر کےمتعلق لوگوںکو بتایا جاتا ہےکہ اسے گھر، دوکان یا دفتر میں رکھنے سے ہر قسم کی مصیبت اور بلا ٹل جاتی ہے، تنگ دست کی تنگ دستی اور ضرورت مند کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ یہ سب جذباتی باتیں خلاف شریعت ہیں، تصویر رکھ کر اس کا بوسہ لیا جائے تاکہ مکہ مکرمہ جانے کی ضرورت ہی نہ رہے، ہمیں سوال کےہمراہ جو کارڈ موصول ہوا ہے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین مبارکین کے چھ عدد تصاویر ہیں، اس کا عنوان یہ ہے ’’نقش نعلین مبارک سلطان دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘۔ پھر اس نقش نعل کے متعلق لکھا ہےکہ اسےاپنے پاس رکھنے والے کومندرجہ ذیل برکات حاصل ہوں گی۔ 1) سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو گی۔ 2) اس کو اپنےپاس رکھنے سےشیطان کے شر سے حفاظت ہو گی۔ 3) اس کو آنکھوںپر رکھنے سےامراض چشم سے نجات حاصل ہو گی۔4 ) گنبد خضراء کی حاضری نصیب ہو گی۔ 5) اس کو اپنےپاس رکھنے سےظالموں کے ظلم سےنجات حاصل ہو گی۔ 6) اس کے واسطہ سےدعا مانگی جائے تو پوری ہو گی۔ 7) ہر قسم کے جادو ٹونے سے حفاظت ہو گی۔ 8)اس کو اپنے پاس رکھنے سے ہر حاسد کے حسد و نظر بد سے حفاظت ہو گی۔ 9) جس کشتی میں ہو وہ نہ ڈوبے اور جس گھرمیںہو چوری سے محفوظ رہے۔ ہمارے نزدیک نقش نعلین کےمذکورہ فضائل و مناقب خود ساختہ اور بناوٹی ہیں، احادیث میں ان کا کوئی سراغ نہیں ملتا، حضرت انس رضی اللہ عنہ جو نعلین کےنگران تھے، ان سےکچھ بھی منقول نہیںہے، بلکہ ہمارےنزدیک یہ تمام نقش ہی جعلی اور بناوٹی ہیں، خاص طور پر درمیان میں بڑا جوتا جو دور حاضر کی سوفٹی کی شکل پر تیار کیا گیا ہے، اس کے بناوٹی ہونے میں تو کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاپوش کی تصویر بنانےمیں چنداں حرج نہیں، اگر کوئی محبت کےپیش نظر ایسا کرتا ہے تو اس کی گنجائش