Maktaba Wahhabi

353 - 494
ساتھ خلوت بھی کی جا سکتی ہے اور وہ اس سے پردہ بھی نہیں کرے گی بلکہ اکثر علماء نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ کسی کے سسر کی بیوی اور اس کی دوسری بیوی کی بیٹی کو نکاح میں جمع کیا جا سکتا ہے امام ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں کہ کسی شخص کی بیوی اور اس کی کسی اور بیوی سے بیٹی کو نکاح میں جمع کر لیا جائے۔ [1] بہرحال بیوی کے والد کی دوسری بیوی محرمات سے نہیں ہے، جب سسر فوت ہو جائے یا وہ اسے طلاق دے دے تو اس سے نکاح جائز اور مباح ہے۔ (واللہ اعلم) پہلے خاوند کی بیٹی کا موجودہ خاوند کے بیٹےسے نکاح کرنا سوال ایک آدمی نے کسی بیوہ سے شادی کی جب کہ اس کے ہاں پہلے خاوند سے ایک بیٹی تھی، وہ شادی کے بعد اپنے بیٹے کا نکاح بیوہ کی لڑکی سے کر دیتا ہے اور وہ بیٹا اس کی پہلی بیوی کے بطن سے تھا، کیا ایسا کرنا قرآن و حدیث کی رو سے جائز ہے؟ جواب اللہ تعالیٰ نے جن عورتوں سے نکاح نہیں ہو سکتا ان کی فہرست سورۃ النساء میں بیان کی ہے، اس کے بعد فرمایا کہ ﴿وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ ﴾[2] ’’ ان کے علاوہ تمام عورتیں تمہارے لیے حلال ہیں۔‘‘ مذکورہ بیوہ کی پہلے خاوند سے لڑکی کے ساتھ خاوند کی پہلی بیوی کے لڑکے کے ساتھ کوئی ایسا رشتہ نہیں جس کی بنا پر ان کے نکاح کو ناجائز قرار دیا جائے بلکہ نص قرآنی کے مطابق یہ حلال اور جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔ (واللہ اعلم) قریبی رشتوں میں نکاح کرنا سوال جدید طبی انکشافات کے پیش نظر شادی کے متعلق یہ فلسفہ بیان کیا جاتا ہے کہ رشتہ داروں میں شادی کرنے سے موروثی بیماریاں بچوں میں منتقل ہو جاتی ہیں، اس لیے خونی رشتہ داروں میں شادی کرنا مناسب خیال نہیں کیا جاتا ہے، قرآن و حدیث میں اس کے متعلق کیا ہدایات ہیں؟ جواب ہمارے معاشرہ میں شادی و نکاح کے لیے برادری سسٹم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے بلکہ اس سسٹم کی بت کی طرح پوجا کی جاتی ہے، شاید مذکورہ جدید طبی فلسفہ اسی بت پرستی کا رد عمل ہو، بہرحال قرآن و حدیث میں اس فلسفہ کو کوئی اہمیت نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کے سلسلہ میں درج ذیل معیار کی نشاندہی کی ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عورت سے چار اسباب کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے، اس کے مال کی وجہ سے، اس کے خاندان کی وجہ سے، اس کے حسن و جمال کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، لہٰذا تم دیندار خاتون سے نکاح کر کے کامیابی حاصل کرو اگر ایسا نہ کرو تو تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔‘‘ [3] دینداری کے ساتھ ساتھ اگر خاندان میں سے ہو تو صلح رحمی ہو گی، لیکن کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ہم جدید طب کے
Flag Counter