بیوہ کا حصہسوال:بیوہ، خاوند کی جائیداد تقسیم ہونے سےپہلےآگےنکاح کر لیتی ہے، کیا اس صورت میں وہ پہلے خاوند کی جائیداد سے حصہ لے گی؟جواب:بیوہ کو عدت گزارنے کے بعد عقد ثانی کی اجازت ہے، اس دوران خاوند کی جائیداد کو تقسیم کر دینا چاہیے، اگر کسی وجہ سے جائیداد تقسیم نہیں ہوتی ہے تو عقد ثانی کرنے سے اس کا پہلے خاوند کی جائیداد سے حصہ ختم نہیں ہو جاتا ہے، اگر خاوند کی اولاد ہے تو اسے کل جائیداد سےآٹھواں حصہ اگر اولاد نہیں ہے تو بیوہ چوتھے حصہ کی حقدار ہے، عقد ثانی اس کے وراثتی حصہ پر اثر انداز نہیں ہو گا، ایسی باتیں جہلاء کی پھیلائی ہوئی ہیں۔نانا کی وراثت سے نواسی کا حصہسوال;ایک شخص کی وفات کے وقت اس کے تین بھتیجے اور ایک نواسی زندہ تھی، وراثت اس کے بھتیجوں کو مل گئی، کافی عرصہ بعد اس کی نواسی نے عدالت میں دعویٰ کر دیا ہے کہ نانا کی وراثت میں اس کا برابر کا حق ہے، قرآن و حدیث کے مطابق بتایا جائے کہ نواسی کو کچھ حصہ ملتا ہے یا نہیں؟جواب:قرآن کریم کےضابطہ وراثت کےمطابق میت کی جائیداد کےسب سےپہلے حقدار وہ ورثاء ہیں جن کے حصص قرآن یا حدیث میںمقرر ہیں۔ جنہیں اصحاب الفروض کہا جاتا ہے۔ ان سے بچا ہوا ترکہ عصبات کو ملتا ہے، صورت مسؤلہ میں نواسی نہ تو اصحاب الفروضسے ہے او رنہ ہی عصبات میںاس کا شمار ہوتا ہے بلکہ نواسی ذوالارحام میں شامل ہے جو اصحاب الفروض اور عصبات کی عدم موجودگی میں وارث ہوتےہیں، مرحوم کی وفات کے وقت اس کے بھتیجے زندہ تھے۔ ایسے حالات میں ا س کی جائیداد کےوہ وارث ہیں کیونکہ ان کا شمار عصبات میںہوتا ہے۔ ان کی موجودگی میںنواسی محروم ہےلہٰذا اس کا عدالت میں دعویٰ کرنا درست نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسےمرحوم کی بیٹی کے قائم مقام سمجھ کر وراثت کا حقدار قرار دیا جا سکتا ہے، حدیث میں ہےکہ حصے داروں کو حصہ دینے کےبعد میت کے قریبی مذکر رشتہ دار وارث بنتے ہیں۔ اس حدیث کے پیش نظر بھتیجے قریبی مذکر رشتہ دار ہیں جو وراثت کے حقدار ہوں گے نواسی ان میں شامل نہیں ہے اس بنا پر نانا کی جائیداد سے اس کا کوئی حق نہیں بنتا۔ (واللہ اعلم)اعضاء رئیسہ(دل، جگر ، دماغ، گردوں کی وصیت)کرناسوال:آج کل میڈیا پر لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی جا رہی ہےکہ وہ فوت ہونے سے قبل اپنےاعضاء رئیسہ دل، دماغ، جگر اور گردوں کےمتعلق وصیت کر دیںکہ یہ فلاح انسانیت کے لیےوقف ہیں او رمیرےفوت ہونےکے بعد انہیں نکالا جا سکتا ہے تاکہ لوگوںکےکام آئیں، کیا ایسا کرنا شریعت کی رو سےجائز ہے؟ وضاحت فرمائیں۔جواب اللہ تعالیٰ کے انسان پر بےشمار احسانات ہیں، ان میں سے ایک بڑا احسان یہ ہے کہ اسے جسم اور اعضا عطا