فوت شدہ بیٹے کا حصہ نکالناسوال:فوت شدہ بیٹا اپنے والد کی جائیداد کا شرعی وارث ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اگر قانونی لحاظ سےکوئی جائیداد فوت شدہ بیٹے کے نام منتقل ہو چکی ہے تو کیا شرعاً اس کی اصلاح ہو سکتی ہے اور اسےواپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کےمطابق فتویٰ دیا جائے۔جواب:بشرط صحت سوال فوت شدہ بیٹا اپنے باپ کی جائیداد کا شرعی وارث نہیں ہو سکتا کیونکہ کسی کی جائیداد سے بطور وارث حصہ لینےکے لیے بنیادی شرط یہ ہےکہ حصہ لینے والا میت کی موت کے وقت زندہ ہو جس طرح وراثت جاری ہونے کے لیے یہ بھی شرط ہےکہ میت کی موت واقع ہو چکی ہو، اس کا مطلب یہ ہےکہ فوت شدہ آدمی سے بھی جائیداد سے بطور وراثت حصہ نہیں پا سکتا اور نہ ہی زندہ آدمی اپنی جائیداد سے بطور وراثت کوئی حصہ دے سکتا ہے، اس پر تمام علماء امت کا اتفاق ہے، اگر قانونی طور پر کوئی جائیداد کسی فوت شدہ کے نام منتقل ہو چکی ہو تو شرعی طور پر اسےواپس لیا جا سکتاہے بلکہ اس کی اصلاح کرنا بہت ضروری ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَمَنْ خَافَ مِنْ مُّوْصٍ جَنَفًا اَوْ اِثْمًا فَاَصْلَحَ بَيْنَهُمْ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَيْهِ١ ﴾[1]’’اگر وصیت کرنے والےکی طرف سےکسی کی طرفداری یا حق تلفی کا اندیشہ ہو تو ورثاء کےدرمیان صلح کرا دی جائے تو اس میں کوئی گناہ نہیں۔‘‘ اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ غلط وصیت پتھر پر لکیر نہیں جو انمٹ ہو بلکہ اس کی اصلاح ضروری ہے تاکہ قیامت کے دن اسے مواخذہ سے بچایا جا سکے، شریعت کسی بھی غلط اقدام کو تسلیم نہیںکرتی اور نہ ہی اسےبرقرار رکھتی ہے بلکہ اس کی اصلاح کا مطالبہ کرتی ہے احادیث میںایسےمتعدد واقعات ہیں، جن میں غلط وصیت کی اصلاح کا ذکر ہے۔ اس بنا پر اگر کوئی جائیداد کسی فوت شدہ بیٹے کےنام منتقل ہو چکی ہو تو شرعاً اسےواپس لیا جا سکتا ہے بلکہ ایسا کرنا ضروری ہے تاکہ کسی دوسرے وارث کی حق تلفی نہ ہو۔ بہرحال نہ تو فوت شدہ بیٹا جائیداد سےبطور وراثت حصہ لےسکتا ہے اور نہ ہی اس کے نام منتقل شدہ باپ کی جائیداد کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ (واللہ اعلم)رضاعی بیٹے کا حصہسوال:رضاعی بیٹے کو وراثت سے حصہ دینے کےمتعلق شریعت اسلامیہ کا کیا حکم ہے؟کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔جواب:علم فرائض کی اصطلاح میں کسی کے ترکہ سے حصہ پانے کےدو اسباب بیان کیے جاتےہیں، ایک نکاح اور دوسرا نسب۔ رضاعت یعنی اجنبی عورت کا دودھ پینا، ان اسباب سےنہیں جو کسی کے ترکہ سے حصہ پانے کا باعث ہو، چنانچہ ارشاد