حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےسیدنا زید رضی اللہ عنہ کو اپنا متبنی بنا لیا تو ہم لوگ انہیں زید بن محمد کہہ کر پکارتے تھے، جب کہ مذکورہ آیت نازل ہوئی تو ہم انہیں زید بن حارثہ ہی کہنےلگے۔[1] اس طرح یہ بھی حکم ہےکہ کوئی شخص خود اپنےآپ کو اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے شخص کی طرف منسوب نہ کرے، جس نےکسی دوسرے کو جان بوجھ کر اپنا باپ ظاہر کیا وہ کافر ہو گا۔ [2] اس طرح وراثت کا مسئلہ ہےکہ لےپالک بیٹا حقیقی بیٹے کا مقام نہیں لے سکتا، یہ بھی ناممکن ہے کہ کسی کےدو باپ ہوں، باپ وہی ہے جس کےنطفہ سے وہ پیدا ہوا ہے بشرطیکہ جائز نکاح سے ہو، دوسرا کوئی شخص نہ اس کا حقیقی باپ ہو سکتا ہے اور نہ وہ اس کا حقیقی بیٹا بن سکتا ہے۔ متبنی اپنے نقلی باپ کا وارث نہیں بن سکتا اور نہ باپ اس متبنی کا وارث ہو سکتا ہے۔ حقیقی بیٹا ہی باپ کا وارث ہو گا اور حقیقی باپ ہی بیٹےکا وارث قرار دیا جائے گا، ہر شخص اپنےمتبنی کی مطلقہ بیوی سے نکاح کر سکتا ہے اسی طرحِمتبنی بھی اپنے نقلی باپ کی مطلقہ یا بیوہ سے نکاح کر سکتا ہے، عرب معاشرہ میں یہ رسم عام تھی جس کی اصلاح اللہ تعالیٰ نے اس طرحفرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنےلے پالک کی مطلقہ بیوی سیدہ زینب رضی اللہ عنہ سے نکاح کا حکم دیا جس کی تفصیل سورۂ احزاب آیت نمبر۳۷ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اس طرح پردہ کا مسئلہ ہےکہ لےپالک جس گھر میں رہتا ہے، اس میں جتنی بھی غیر محرم عورتیں ہیں وہ اس کےلیے لےپالک بن جانے سے محرم نہیں بن جائیں گے، مثلاً پرورش کنندہ کی بیوی اور اس کی بیٹیاں لےپالک کےلیےغیر محرم ہیں اور شرعی طور پر اس سےپردہ کرنےکی پابند ہیں، کھلی آزادی بہت سی معاشرتی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور عملاً ہمارے معاشرہ میں ایسےکئی واقعات ہوئے ہیں، اس کی بہترین صورت یہ ہےکہ پرورش کنندہ اپنی کسی بیٹی کا اس سے نکاح کر دے، بہرحال اسلام نے اس کی اس قدر حوصلہ افزائی نہیں کی ہے جتنی ہمارے ہاں خیال کی جاتی ہے لےپالک کسی صورت نقلی باپ کا وارث نہیں بن سکتا اور نہ ہی وہ اصل بیٹے کا مقام لے سکتا ہے۔ (واللہ اعلم)والدین، بیوی، ایک بیٹا اور دو بھائی کا وارث بنناسوال:ہمارا بھائی فوت ہو گیا ہے، اس کے والدین، بیوی ایک بیٹا اور دو بھائی زندہ ہیں، اس کی جائیداد کیونکر تقسیم ہو گی؟ کتاب و سنت کی روشنی میں ہمارا مسئلہ حل فرمائیں۔جواب:والدین میں ہر ایک کو چھٹا، چھٹا حصہ، بیوی کو آٹھواں اور باقی بیٹے کو ملے گا، اس صورت میں بھائی محروم ہیں، کل جائیداد کےچوبیس حصے کر لیے جائیں، پھر درج ذیل تفصیل سے اسے تقسیم کر لیا جائے۔ 1)والد: چھٹا حصہ: 4 2 )والدہ: چھٹا حصہ: 4 3)بیوی: آٹھواں حصہ:3 4)بیٹا: باقی ماندہ:13 5)بھائی: محروم بیٹے کو عصبہ کی حیثیت سے دیا جائے گا، اس کی موجودگی میں بھائیوں کو کچھ نہیںملے گا۔ (واللہ اعلم)