جواب:بشرط صحت سوال صورت مسؤلہ میں بیوی کا آٹھواں حصہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ ﴾[1]’’اگر مرنے والے کی اولاد ہو تو بیویوںکا آٹھواں حصہ ہے۔‘‘ باپ کا چھٹا حصہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ لِاَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنْ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ١ۚ﴾[2]’’اگر میت کی اولاد ہے اور والدین بھی ہیںتو والدین میں سےہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا۔‘‘ مقررہ حصہ لینے والے ورثاء سےجو باقی بچے وہ اولاد کا ہے۔ حدیث میںہےکہ مقررہ حصہ لینےوالوں کو ان کے طے شدہ حصے دئیے جائیں، ان سے جو باقی بچے وہ مذکر قریبی رشتہ دار کا ہے۔ [3] پھر اولاد میں اس شرح سے تقسیم کیا جائے کہ لڑکے کو لڑکی کے مقابلہ میں دو گنا ملے، واضح رہےکہ تقسیم سےپہلے قرض کی ادائیگی ضروری ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿مِنْۢ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُّوْصِيْنَ بِهَاۤ اَوْ دَيْنٍ١ ﴾[4]’’یہ تقسیم میت کی وصیت اور اس کا قرض ادا کرنے کے بعد ہو گی۔‘‘ سہولیت کےپیش نظر کل ترکہ کو بہتر(۷۲) حصوںمیںتقسیم کر دیا جائے، ان میں آٹھواں حصہ یعنی نو حصے بیوہ کو اور چھٹا حصہ یعنی ۱۲ حصے والد کو اور باقی ۱:۲ کی نسبت سےلڑکے اور لڑکی میںتقسیم کر دیا جائے، لڑکی۱۷ حصے اور لڑکے کو چونتیس حصے دئیے جائیں۔ ایک لاکھ ترکہ سے اٹھائیس ہزار قرض منہا کیا تو باقی بہتر(۷۲) ہزار روپیہ ہے، اس سے نو ہزار بیوہ کو، بارہ ہزار والد کو، چونتیس ہزار روپیہ لڑکے کو اور سترہ ہزار روپے لڑکی کو دیا جائے۔ (وااللہ اعلم بالصواب)لے پالک کا حصہسوال:میرا ایک بیٹا ہے اور میںنے اپنےپھوپھی زاد سےایک بیٹا لے کر پالا ہے، اسےپڑھایا اور اس کی شادی کر دی ہے، اب میں چاہتا ہوںکہ وہ اپنے باپ کے پاس چلا جائے، کیا وہ میری جائیداد سے حقدار ہو گا، کتاب و سنت کی روشنی میںمیری راہنمائی کریں؟جواب:کسی دوسرے کے بچےکو اپنی گود میں لینا اسےلےپالک کہا جاتا ہے، اس کے متعلق ہمارے معاشرہ میںبہت غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ مثلاً جو آدمی کسی دوسرے کا بیٹا لیتا ہے اس کی نسبت اپنی طرف کرتا ہے۔ سکول وغیرہ میں داخلہ کےوقت والد کے خانہ میں اپنا نام لکھواتا ہے، حالانکہ وہ اس کا نہ حقیقی بیٹا ہے اور نہ ہی پرورش کنندہ کو حقیقی والد قرار دیا جا سکتا ہے قرآن کریم نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’تم ان متبنی بیٹوںکو ان کے باپ کے ناموں سےپکارا کرو۔‘‘ [5]