پریشانی کےوقت موت کی تمنّا کرناسوال:کچھ لوگ پریشانی کےوقت کہہ دیتےہیںکہ کاش! میں مر جاتا، کیا اس طرحموت کی تمنا کرنا جائز ہے؟جواب:پریشانی یا مصیبت یا بیماری کےوقت ایسے الفاظ کہنا درست نہیںہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سےکوئی بھی کسی تکلیف یا مصیبت کی وجہ سے ہرگز موت کی تمنا نہ کرے۔ [1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: چچا جان! موت کی تمنا مت کریں۔ [2] اگر زیادہ پریشانی یا مصیبت ہو یا بیماری خطرناک صورت حال اختیار کر جائے تو درج ذیل دعا پڑھنی چاہیے۔((اللھم احینی ما کانت الحیاۃ خیراًلی وتوفنی اذا کانت الوفاۃ خیرا لی)) [3]’’اے اللہ! مجھےاس وقت تک زندہ رکھ جب تک میرےلیےزندگی بہتر ہے اور اس وقت مجھےفوت کر دینا، جب میرےلیے وفات بہتر ہو۔‘‘ بہرحال ایک مرد مومن کی شان کے خلاف ہےکہ وہ مصائب و آلام سے گھبرا کر موت کی خواہش کرے۔ (واللہ اعلم)دنیا میں مرنے کےبعد دوبارہ زندہ ہوناسوال:میں نے ایک اخبار میں پڑھا تھا کہ مغربی سائنسدان یہ تجربہ کر رہےہیںکہ مردہ کے جسم کو محفوظ رکھنےکےلیےاسےٹھنڈک میں رکھا جاتا ہے پھر کیمیائی مواد سے اس تجمید شدہ جسم کو دوبارہ زندہ کیا جائے، کیا مرنےکےبعد دوبارہ زندہ ہونے کا امکان ہےکہ سائنس کے تجربات سےاسے دوبارہ حیات دی جا سکے؟جواب:اس عالم رنگ و بو میں اللہ تعالیٰ کا یہ نظام ہےکہ جس آدمی کو موت سےدوچار کر دیا جائے وہ دنیا میں دوبارہ زندہ نہیں ہو سکے گا بلکہ قیامت کے دن اس کے جسم میں روح ڈالی جائے گی اور پھر اس سے وہ روح جدا نہیںہوگی بلکہ اسے ابدی حیات دی جائے گی، انسانی جسم میںروح کا اعادہ اللہ کے علاوہ کسی دوسرےکےلیے ممکن نہیںہے، اس سلسلہ میںقرآن کریم صاف اعلان کرتا ہے: ’’یہاں تک کہ جب کسی کو موت آ پہنچے گی تو وہ کہےگا، اےمیرےپروردگار! مجھےدوبارہ دنیا میں بھیج دے تاکہ میں نیک اعمال کر کےآؤں، جسےمیں نےپہلےفراموش کر دیا تھا، اللہ کی طرف سے جواب ملےگا ہرگز نہیں! اس کی یہ آرزو صدا بصحراء ثابت ہو گی اور ان کے لیے حیات دنیوی کے بعد قیامت کےدن تک کےلیے حیات برزخی ہو گی۔‘‘ [4] اس آیت سےمعلوم ہوتا ہےکہ ہر انسان کو زندگی کے تین مراحل سےگزرنا ضروری ہے۔ حیات دنیا: ولادت سےموت تک، حیات برزخ: موت سے قیامت تک۔ حیات آخرت: حساب کے دن سےلےکر ہمیشہ تک کےلیے۔ پھر اسےموت نہیں آئے گی۔ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نےہمیںمتنبہ کر دیا ہے کہ دنیا میں اعادہ کسی کے