Maktaba Wahhabi

99 - 234
لات: ان کے لیے ستو گھول کر پلایا کرتا تھا۔ جب وہ مرگیا تو اس کی قبر پر مجاور بن کر بیٹھ گئے۔‘‘ ابو الجوزاء نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے؛ فرماتے ہیں:’’ وہ حجاج کے لیے ستو گھولا کرتا تھا۔‘‘ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے؛ فرماتے ہیں: ((لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم زَائِرَاتِ الْقُبُوْرِ وَ الْمُتَّخِذِیْنَ عَلَیْھَا الْمَسَاجِدَ وَ السُّرُجَ۔)) [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے؛ اور ان پر بھی جو قبروں پر چراغ جلاتے ہیں۔‘‘[اسے اہل سنن نے روایت کیا ہے۔]۔ اس باب کے مسائل: 1۔ اس بحث سے اوثان یعنی بتوں کی تشریح ہوتی ہے۔ 2۔ عبادت کا مفہوم واضح ہوتا ہے۔
Flag Counter