Maktaba Wahhabi

216 - 234
باب: ما جاء فی المصورین باب: تصویر کشی کرنے والوں کا حکم [اس باب میں اس مسئلہ شرعی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں کہ تصویر اُتارنے اور اُتروانے والے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سخت ترین عذاب کے مستحق قرار دیئے گئے ہیں]۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ((وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذَھَبَ یَخْلُقُ کَخَلْقِیْ فَلْیَخْلُقُوْا ذَرَّۃً اَوْ لِیَخْلُقُوْا حَبَّۃً اَوْ لِیَخْلُقُوْا شَعِیْرَۃً۔))[1] ’’ اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہو سکتا ہے جو میرے جیسی بناوٹ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ پس ایسے لوگ ایک ذرہ، ایک دانہ یا ایک جو تو بنا کر دکھلائیں ؟‘‘۔ بخاری اور مسلم میں حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ الَّذِیْنَ یُضَاھِئُوْنَ بِخَلْقِ اللّٰهِ۔))[2] ’’ قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہو گا جو(چیزوں کو بنانے اور پیدا کرنے میں) اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔‘‘ بخاری اور مسلم میں ہے؛ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ((کُلُّ مُصِوّرٍ فِی النَّارِ یُجْعَلُ لَہٗ بِکُلِّ صُوْرَۃٍ صَوَّرَھَا نَفْسٌ یُّعَذَّبُ بِھَا فِیْ جَھَنَّمَ۔))[3] ’’ہر مصور جہنم میں جائے گا۔ اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر کے بدلے میں ایک جان بنائی جائے گی جس کے ذریعہ سے اس(مصور)کو جہنم میں عذاب دیا جائیگا۔‘‘
Flag Counter