Maktaba Wahhabi

190 - 234
اس باب کی شرح: اس عنوان سے مقصود یہ ہے کہ ہر وہ انسان جو یہ گمان کرتا ہے کہ اسے جو کچھ نعمتیں اوررزق وغیرہ دیے گئے ہیں ؛ وہ اس کی محنت ؛ ذہانت اور تجربہ کا نتیجہ ہیں ؛ یا پھر وہ ان کا مستحق تھا؛ اس لیے کہ وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر اس کا حق واجب ہے؛ تو یہ عقیدہ اور سوچ توحید کے منافی ہے۔ سچا مؤمن اللہ تعالیٰ کی ظاہری اور باطنی نعمتوں کا اعتراف کرتا ہے۔ اور ان پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرتا ہے۔ اور انہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان کی طرف ہی منسوب کرتاہے؛ اور پھر ان سے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے کاموں میں مدد حاصل کرتا ہے۔ اس کا یہ نظریہ نہیں ہوتا کہ اس کا کوئی کسی قسم کا حق اللہ تعالیٰ پر لازم ہے۔ بلکہ سارے کے سارے حقوق اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں۔ اور وہ ہر اعتبار سے ایک بندہ ہے۔ اس سے توحید اور ایمان کے حقائق ثمر بارہوتے ہیں۔ اوراس کا الٹ کرنا نعمتوں کی ناشکری ؛ خودپسندی اور تکبر ہے؛ جو کہ بہت بڑے عیوب میں سے ایک ہے۔
Flag Counter