Maktaba Wahhabi

186 - 234
اس کے رسولوں پر اور اس کی کتابوں پر ایمان لانا ہے۔ اوریہ بھی ایمان کا حصہ ہے کہ ان کی تعظیم بجا لائی جائے۔ یہ بات معلوم شدہ ہے کہ ان میں سے کسی چیز کا ٹھٹھہ کرنا اور مذاق اڑانا محض کفر سے بڑا گناہ ہے؛ کیونکہ یہ حرکت کفر بھی ہے؛ اوراس میں ساتھ ہی ٹھٹھہ و مذاق ا ور حقارت بھی پائے جاتے ہیں۔ کفار کی دو اقسام ہیں ؛۱۔ صرف منہ موڑنے والے۔۲۔ ٹکراؤ رکھنے والے۔ ٹکراؤ رکھنے والے اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں۔ اوراللہ تعالیٰ پر ؛ اس کے دین پر اور اس کے رسولوں پر قدح کرنے والا بڑا غلیظ کافر اور بہت بڑا فسادی ہوتا ہے۔ اور جو کوئی ان مذکورہ بالا شعائر میں سے کسی ایک کا مذاق اڑاتا ہے تو اس کا شمار دوسری قسم کے[یعنی ٹکراؤ رکھنے والے] کفار میں سے ہوتا ہے۔
Flag Counter