Maktaba Wahhabi

158 - 234
نام لینے پر؛ اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کا نام پیش کرنے پر ناپسندید گی کا اظہار کیا۔ 5۔ اب حالات اس حد تک تبدیل ہوگئے ہیں کہ اکثر لوگوں کے نزدیک بزرگوں کی عبادت، ایک افضل ترین عمل کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ اب اسے ولایت کہا جاتا ہے۔ اسی طرح علم و فقہ کے نام پر اہل علم کی عبادت ہوتی ہے۔ اور پھر بعد ازاں حالات اس قدر تبدیل ہو چکے ہیں کہ اللہ کے بالمقابل ایسے لوگوں کی بھی پرستش ہو رہی ہے جو مطلقا صالح نہ تھے۔ دوسرے لفظوں میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ ان کی بھی پرستش ہو رہی ہے جو اصحاب علم نہیں بلکہ جاہل مطلق ہیں۔
Flag Counter