Maktaba Wahhabi

133 - 234
((لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنْ وَّلَدِہٖ وَ وَالِدِہٖ وَ النَّاسِ أَجْمَعِیْنَ۔))[1] تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک(کامل) مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ مجھے اپنی اولاد،(ماں) باپ اور باقی تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ رکھے۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فَیْہِ وَجَدَ بِہِنَّ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِ۔ أَنْ یَّکُوْنَ اللّٰهُ وَرَسُوْلُہٗ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِمَّا سِوِاھُمَا وَ أَنْ یُّحِبَّ الْمَرْئَ لَا یُحِبُّہٗ إِلَّا لِلّٰہِ۔ وَ أَنْ یَّکْرَہَ أَنْ یَّعُوْدَ فِی الْکُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَہُ اللّٰهُ مِنْہُ کَمَا یَکْرَہُ أَنْ یُّقْذَفَ فِی النَّارِ)) [2] ’’ تین اوصاف جس آدمی میں ہوں وہ ان کی بدولت ایمان کی مٹھاس پالیتا ہے: 1۔ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو سب سے زیادہ محبوب سمجھے۔ 2۔ کسی سے محبت کرے تو محض اللہ تعالیٰ کے لیے۔ 3۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کفر سے بچالیا تو اب وہ کفر پر لوٹنے کو اس طرح ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالا جانا اسے ناپسند ہے۔‘‘ ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((لَا یَجِدُ أَحَدٌ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانَ حَتّٰی یُحِبُّ الْمَرْئَ لَا یُحِبُّہٗ إِلَّا لِلّٰہِ....)) [3]
Flag Counter