Maktaba Wahhabi

125 - 234
ہو۔ یہ اگرچہ پہلے کام کی نسبت کم درجہ کا ہے؛ لیکن اس کا برائی اورنقصان کے اثرات انسان پر پائے جاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ سے دل میں کمزوری پیدا ہوتی ہے اور توکل میں کمی آتی ہے۔ اس تفصیل سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ شارع علیہ السلام نے پرندوں سے فال پکڑنے/بدشگونی لینے سے کیوں منع فرمایا؟؛ اور اس عمل کی مذمت کیوں کی ؟۔ اوریہ عمل کیوں اور کیسے توحید اور توکل کے منافی ہے؟۔ جس کسی کے دل میں کوئی ایسا خیال آئے ؛ اور اسے یہ خوف محسوس ہو کہ کہیں طبیعت بشری کے تقاضے اس پر غالب نہ آجائیں ؛ تو اس انسان کو چاہیے کہ اپنے نفس کے ساتھ مجاہدہ کرے؛ اوراس پر اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرے؛اور کسی طرح بھی اس کی طرف مائل ہونے کے لیے اپنے دل میں کمزوری نہ آنے دے ؛ تاکہ اس کی برائی کو اس سے دور کیا جاسکے۔ [1]
Flag Counter