Maktaba Wahhabi

97 - 139
سب سے نچلی تہ میں ہوگا، جیسے عبد اللہ بن ابی وغیرہ کا نفاق، اور وہ نفاق یہ ہے کہ کھلے طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلائے‘ یا آپ کی لائی ہوئی شریعت کے بعض حصہ کا انکار کرے‘ یا آپ سے بغض رکھے‘ یا آپ کی اطاعت کے واجب ہونے کا عقیدہ نہ رکھے‘ یا آپ کے دین کی پستی سے خوش ہو‘ یا آپ کے دین کا غلبہ اسے نہ بھائے اور اسی طرح کے دیگر امور جن کا مرتکب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہی قرار پاتا ہے۔ یہ چیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارک میں موجود تھی اور آپ کے بعد بھی باقی رہی، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ چیز آپ کے عہد مسعود کی بہ نسبت کہیں زیادہ پائی گئی ۔[1] امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ۔‘‘۔۔۔ رہا نفاق اعتقادی تو اس کی چھ قسمیں ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی بعض چیزوں کی تکذیب، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض و نفرت، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین سے نفرت، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
Flag Counter