Maktaba Wahhabi

91 - 139
قلنـــــا: یارســــول اللّٰہ، الیـــہود والنصـــاری؟ قال: ’’فـــــــمن ؟ ‘‘[1] تم لوگ ضرور بالضرور اپنے سے پہلے لوگوں کی راہوں کی پیروی کروگے، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوں گے تو ان کی پیروی میں تم اس میں بھی داخل ہوگے، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !کیا یہود و نصاریٰ کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ پھر اور کس کی؟۔‘‘ نفاق کا شرعی مفہوم: جیساکہ امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ’’ نفاق کے معنیٰ خیر ظاہر کرنے اور شر چھپانے کے ہیں ، اور اس کی کئی قسمیں ہیں : (۱) نفاق اعتقادی: اس کا مرتکب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا۔
Flag Counter