Maktaba Wahhabi

71 - 139
سب سے افضل ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کہنا ہے اور سب سے کمتر درجہ راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا ہے، اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔ امام ابو بکر بیہقی رحمہ اللہ نے ایمان کی شاخوں میں سے ستہتر(۷۷) شاخیں ذکر فرمائی ہیں ،[1] یہ شاخیں مختصراً حسب ذیل ہیں : ۱- اللہ عز وجل پر ایمان۔ ۲- انبیاء ورسل علیہم الصلاۃ والسلام پر ایمان۔ ۳- فرشتوں پر ایمان۔ ۴- قرآن کریم اور تمام آسمانی کتابوں پر ایمان۔ ۵- تقدیر پر ایمان کہ بھلی بری تقدیر اللہ عز وجل کی طرف سے ہے۔ ۶- یو م آخرت پر ایمان۔ ۷- مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان۔
Flag Counter