Maktaba Wahhabi

52 - 139
وَاللّٰہُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ﴾ [1] تمہیں جو کوئی مصیبت دنیا میں یا (خاص) تمہاری جان میں پہنچتی ہے قبل اس کے کہ ہم اسے پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے‘ بلا شبہہ یہ چیز اللہ تعالیٰ کے لئے(نہایت) آسان ہے۔ تاکہ تم اپنے سے فوت شدہ کسی چیز پر رنجیدہ نہ ہو اور نہ عطا کردہ کسی چیز پر اتراؤ‘ اور اللہ تعالیٰ اترانے ‘ فخر کرنے والے سے محبت نہیں کرتا۔ نیز ارشاد باری ہے: ﴿مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰہِ ۗ وَمَن يُؤْمِن بِاللّٰہِ يَهْدِ قَلْبَهُ﴾ [2] جو بھی مصیبت پہنچتی ہے وہ اللہ کے حکم سے ہوا کرتی ہے، اور جو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے۔
Flag Counter