Maktaba Wahhabi

48 - 139
جو لوگ ایمان لائے اوراپنے ایمان کو ظلم (شرک) کے ساتھ گڈمڈ نہیں کیا‘ ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اور وہی راہ راست پر گامزن ہیں ۔ اور انہی کے لئے خاص امن بھی ہے،جیساکہ ارشاد ہے: ﴿فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ﴾ [1] توجو ایمان لے آئے اور اصلاح کر لے ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔ چنانچہ (اس آیت کریمہ میں) اللہ تعالیٰ نے ان سے مستقبل کے خوف و ہراس کی اور ماضی کے رنج والم کی نفی فرمائی ہے، اور اسی سے ان کا امن و قرارمکمل ہوتا ہے، غرضیکہ مومن کے لئے دنیا و آخرت میں مکمل امن و سکون اور ہر خیر کی بشارت ہے۔[2]
Flag Counter