Maktaba Wahhabi

43 - 139
ان کے ایمان کے سبب ہدایت عطا فرماتا ہے۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اس بات کا احتما ل ہے کہ یہاں (آیت: ’’ بِإِيمَانِهِمْ ‘‘ میں) باءؔ سببیت کے لئے ہو، اور اس صورت میں تقدیری عبارت یوں ہوگی کہ دنیا میں ان کے ایمان کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ انہیں قیامت کے روز صراط مستقیم کی رہنمائی فرمائے گاتاکہ وہ اس سے گزر کر جنت میں پہنچیں ۔اور اس بات کا بھی احتمال ہے کہ باءؔ استعانت کے لئے ہو، جیساکہ امام مجاہد اللہ تعالیٰ کے قول﴿يَهْدِيهِمْ رَبُّهُم بِإِيمَانِهِمْ﴾کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے لئے نور بنائے گا جس میں وہ چلیں گے۔[1] اور کہا گیا ہے کہ اس کے عمل کو ایک خوبصورت اورپاکیزہ خوشبو کی شکل دی جائے گی ، جب وہ اپنی قبر سے اٹھے گا تو وہ اس کے سامنے آکر اسے ہر قسم کی خیر و بھلائی کی بشارت دے گا، وہ (صاحب ایمان) اس سے کہے گا :تم کون ہو؟ وہ جواب دے گا کہ میں تمہارا عمل ہوں ۔اور پھر اس کے
Flag Counter