Maktaba Wahhabi

33 - 139
مومن مرداور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست (معاون ومددگار) ہیں ، وہ بھلائیوں کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں اور زکاۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں ، یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ عنقریب رحم فرمائے گا، بیشک اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے ۔ ان مومن مرد وں اور مومن عورتوں سے اللہ تعالیٰ نے ان جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے، اور ان صاف ستھرے پاکیزہ محلات کا جو ان ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں ‘ اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے، یہی عظیم کامیابی ہے۔ چنانچہ انہیں اللہ کی رضا ورحمت اور ان پاکیزہ محلوں کی کامیابی ان کے اس ایمان کے سبب حاصل ہوئی جس سے ا نھوں نے فریضہ ٔ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی انجام دہی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعداری کرکے اپنے آپ کو اور دیگر لوگوں کو مکمل کیا تھا‘ اس طور پر یہ
Flag Counter