Maktaba Wahhabi

17 - 139
علامہ عبدالرحمن بن ناصر سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حکم کردہ تمام باتوں کو مان کر اور ظاہری و باطنی طور پر ان کی تابعداری کر کے اس کے مکمل اعتراف اور پختہ تصدیق کا نام ایمان ہے‘چنانچہ ایمان دل کی تصدیق و اعتقاد کا نام ہے جو کہ قلب و قالب (جسم) کے تمام اعمال کو شامل ہے، اور یہ پورے دین اسلام کی انجام دہی کو شامل ہے،اسی لئے ائمۂ کرام اور سلف صالحین کہا کرتے تھے کہ ایمان ‘ دل و زبان کے قول اور دل ، زبان اور اعضاء و جوارح کے عمل کا نام ہے، یعنی ایمان قول ، عمل اور عقیدہ کا نام ہے جو اطاعت گزاری سے بڑھتا اور معصیت کاری سے گھٹتا ہے، چنانچہ وہ ایمان کے جملہ عقائد ، اخلاق اور اعمال کو شامل ہے۔‘‘[1]
Flag Counter