۴۲- اسلام ‘ مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ (جنگ) کرتے ہیں ۔ ۴۳- انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔ ۴۴- دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں ۔ ۴۵- لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں ۔ ۴۶- دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں ۔ ۴۷- بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں ۔ ۴۸- اللہ ‘ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں ۔ ۴۹- وعدہ خلافی کرتے ہیں ۔ ۵۰- ہر منافق کے دو رخ ہوا کرتے ہیں ، ایک رخ مومنوں کے لئے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنان اسلام کے لئے۔ ۵۱- یہ لوگ نفع بخش چیزیں نہ سنتے ہیں ‘نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی |
Book Name | ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں |
Writer | سعید بن علی بن وہف القحطانی |
Publisher | مکتبہ توعیۃ الجالیات |
Publish Year | |
Translator | عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی |
Volume | |
Number of Pages | 139 |
Introduction |