Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

امام نووی رحمہ اللہ نے مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے اور باہم یکجا ہونے کو اسلام کے بنیادی قواعد میں سے ایک قرار دیا ہے، اور یہ قاعدہ جسے امام نووی نے ایک صحیح حدیث سےمستنبط کیا ہے ، در حقیقت تمام علماء اسلام کے موقف کی ترجمانی ہے، اور آگے چل کر ان شاء اللہ ان کے اقوال ذکر ہوں گے۔ مسند احمد، سنن دارمی اور ابن حبان کی ایک روایت ہے جسے امام حاکم نے صحیح قرار دیا ہے اور امام ذہبی نے ان کی موافقت کی ہے ، اور شیخ البانی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی اس روایت کی سند صحیح ہے ، اور اس روایت کو انہوں نے سلسلہ صحیحہ میں بھی ذکر کیا ہے ، کہ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ عزوجل اس شخص کے چہرے کو ترو تازہ رکھے جو میری اس حدیث کو سنے اور آگے پہنچائے ، اس لئے کہ کئی حاملین فقہ ، فقیہ نہیں ہوتے اور کئی حاملین فقہ ، ایسے افراد تک تبلیغ فقہ کا ذریعہ بنتے ہیں جو ان سے زیادہ سمجھ رکھنے والے ہوتے ہیں ، تین چیزیں ایسی ہیں اگر وہ مسلمان کے اندر ہوں تو اس کا دل کبھی خائن اور دھوکہ باز نہیں ہو سکتا، (۱) عمل میں اخلاص ہو، (۲) حکمرانوں کے لئے خیر خواہی، (۳) اور مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنا، کیونکہ مسلمانوں کی دعائیں انہیں اپنے احاطہ میں لئے (ان کی حفاظت کا باعث) ہوتی ہیں" ۔[1] جامع ترمذی اور مستدرک حاکم کی روایت ہے جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی تصحیح کی موافقت کی ہے ، اور اس روایت کو ابن ابی عاصم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "السنۃ" میں اور امام لالکائی رحمہ اللہ نے "شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ "میں بھی اس حدیث کو ذکر کیا ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارض شام میں خطبہ دیا اور فرمایا کہ : "ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: "میرے صحابہ کے بارے میں خیر کا گمان رکھو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان کے بعد ہیں پھر جوان کے بعد ہیں، پھر جھوٹ پھیل جائے گا، یہاں تک کہ ایک شخص بغیر طلب کئے (جھوٹی) گواہی دینے پر تیار ہو گا، اور بغیر مانگے قسم کھانے پر تیار ہو گا، اور جو اعلی ترین جنت کا طلبگار ہو اسے چاہئے کہ وہ جماعت کو لازم پکڑے، کیونکہ شیطان ، اکیلے شخص سے قریب ہوتا ہے اور اگر دو ہوں تو قدرے دور ہوتا ہے، پس جس شخص کو اس کی نیکی خوش کردے اور اس کی برائی رنجیدہ کردے تو وہ مومن ہے" ۔[2] مذکورہ دونوں احادیث میں مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے کا حکم ِصریح موجود ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "الرسالۃ" میں نہایت ہی خوبصورت بات کی ہے، مذکورہ حدیث کو ذکر کرنے کے بعد امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے کے اس حکم کے معنی کیا ہیں؟، میں کہتا ہوں کہ اس کا صرف ایک ہی معنی
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter