Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

فرماتے ہیں : "بے شک جماعت اللہ کی رسی ہے، تو اس رسی کے مضبوط کڑے کو اچھی طرح تھام لو" ۔[1] جہاں تک کتاب اللہ کو مضبوطی سے تھامنے کے مفہوم کا تعلق ہے تو اسے ابن قیم رحمہ اللہ نے بڑے مختصر پیرائے میں بالکل واضح کردیا ہے ، فرماتے ہیں : "اس کا مطلب ہے کہ فقط کتاب اللہ کے حکم کا نفاذ ہو، جس میں کسی کی رائے ، قیاس ، عقل ، ذوق ، کشف اور وجد جیسی خرافات کا دخل نہ ہو۔اور جو شخص ایسا نہیں کرے گا تو یقینا وہ اعتصام کے اس مفہوم سے خارج ہے،کیونکہ قرآن کو مضبوطی سے اس طرح تھامنا کہ اس کا علم حاصل کرنا، اخلاص کے ساتھ اور اللہ سے مدد طلب کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا، اور اس کے فرامین کی پیروی کرنا اور اس پر قیامت تک ڈٹے رہنا ہی دراصل دین ہے ۔[2] 2۔صحیح مسلم میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بیشک اللہ عزوجل نے تمہارے لئے تین چیزوں کو پسند فرمایا ہے اور تین چیزوں کو ناپسند فرمایا ہے : (اور وہ یہ ہیں ) کہ تم صرف اللہ عزوجل کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ، اور یہ کہ تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھا م لو اور تفرقہ بازی نہ کرو۔۔۔۔ "۔[3] اس عظیم حدیث کی شرح میں امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جہاں تک اللہ عزوجل کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا تعلق ہے تو اس کا مطلب ہے اللہ کے عہد پر قائم رہنا ، یعنی اللہ عزوجل کی کتاب کی اتباع کرنا ، اس میں بیان کردہ حدود سے تجاوز نہ کرنا، اور اس میں ذکر کردہ آداب پر عمل کرنا، اور "حبل " (رسی ) کے عربی زبان میں کئی معانی مراد لئے جاتے ہیں ، اس سے مراد عہد وپیمان بھی ہے ، اور اس سے مراد کسی کو امان دینا، یا کوئی تعلق و رشتہ داری بھی ہے ، اور کسی عمل کے سبب کو بھی "حبل " (رسی) کہا جاتا ہے ، اور ان معانی میں "حبل " (رسی ) کے استعمال کی وجہ یہ ہے کہ عرب رسی کا استعمال انتہائی سخت حالات میں کیا کرتے تھے ، جیسا کہ جدا جدا ہوجانے والی چیزوں کو ایک ساتھ باندھ کر رکھنے کے لئے ، تو بطور استعارہ اور کنایہ ان مذکورہ معانی کے لئے بھی "حبل " (رسی ) کا لفظ بولا جانے لگا، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان : "تم تفرقہ بازی نہ کرو " یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے اور ایک دوسرے کے ساتھ الفت و محبت کا رویہ اختیار کرنے کا حکم ہے ، اور یہ دراصل اسلام کے بنیادی قواعد و ضوبط میں سے ایک ہے ۔[4]
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter