Maktaba Wahhabi

87 - 180
مَکَارِمُ الْمُحْتَضَرِ مرتے وقت مومن کے اعزازات مسئلہ 13: مرتے وقت مومن آدمی کو در ج ذیل دس قسم کے اعزازات یا ان میں سے بعض اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔ 1 فرشتے روح قبض کرنے سے پہلے آکر السلام علیکم کہتے ہیں ۔ 2 مومن آدمی کی روح قبض کرنے کے لئے سورج کی طرح روشن چہروں والے فرشتے آتے ہیں ۔ 3 مومن آدمی کی روح لپیٹنے کے لئے رحمت کے فرشتے جنت سے سفید ریشمی کفن اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔ 4 روح کو معطر کرنے کے لئے فرشتے جنت سے خوشبو بھی اپنے ساتھ لاتے ہیں ۔ 5 مومن کی روح قبض کرتے ہوئے فرشتے مومن آدمی کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور رضا مندی کی بشارت دیتے ہیں ۔ 6 مومن آدمی کی روح جسم سے نکلتی ہے تو اس سے روئے زمین پر پائی جانے والی بہترین مشک جیسی خوشبو آتی ہے ۔ 7 مومن آدمی کی روح کے لئے زمین و آسمان کے درمیان موجود سارے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔
Flag Counter