Maktaba Wahhabi

136 - 180
اَنْوَاعُ الْعَذَابِ فِی الْقَبْرِ قبر میں عذابوں کی اقسام مسئلہ110 کافر، منافق اور گنہگار آدمی کو قبر میں درج ذیل دس قسم کے عذاب یا ان میں سے بعض عذاب دیئے جائیں گے۔ 1 قبرمیں شدید خوف اور گھبراہٹ کا عذاب۔ 2 جنت سے محرومیت کی حسرت کا عذاب۔ 3 جہنم کی زہریلی اور گرم ہوا کا عذاب۔ 4 جہنم میں اپنی رہائش کا خوفناک منظر دیکھنے کا عذاب۔ 5 آگ کے بسترکا عذاب۔ 6 آگ کے لباس کا عذاب۔ 7 قبر کے شکنجے میں جکڑے جانے کا عذاب۔ 8 لوہے کے گرزوں سے مارے جانے کا عذاب۔ 9 سانپوں اور بچھوؤں کے ڈسنے کا عذاب۔ 10 برے اعمال کا انتہائی مکروہ انسانی شکل میں آکر ڈرانے کا عذاب۔ وضاحت : مذکورہ بالاتمام عذابوں کی اقسام کے بارے میں احادیث آئندہ مسائل میں ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ111 گنہگار آدمی قبر میں انتہائی گھبراہٹ اور خوف کے عالم میں اٹھ کر بیٹھتا ہے۔
Flag Counter