Maktaba Wahhabi

86 - 180
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا ’’ہائے میرے باپ کی تکلیف !‘‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ آج کے بعد تمہارے باپ کو ایسی تکلیف کبھی نہیں ہوگی، تمہارے باپ کو موت کے وقت ایسی تکلیف آئی جو آئندہ قیامت تک کسی اورکو نہیں آئے گی۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ 12: ر سول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی تکلیف پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا اظہارِ خیال ! عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ مَاتَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَاِنَّہٗ لَبَیْنَ حَاقِنَتِیْ وَ ذَاقِنَتِیْ فَلاَ اَکْرَہُ شِدَّۃَ الْمَوْتِ لِاَحَدٍ اَبَدًا بَعْدَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ [1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حالت میں ہوئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک میرے سینے اور ٹھو ڑی کے درمیان تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی تکلیف دیکھنے کے بعد اب میں کسی کے لئے موت کی سختی کو بر ا نہیں سمجھتی ۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔
Flag Counter