Maktaba Wahhabi

106 - 180
مَعْنَی الْقَبْرِ قبر کا مفہوم مسئلہ50 ’’قبر ‘‘ کا مطلب کسی چیز کو چھپانا یا دفن کرنا ہے ۔ ﴿ فَبَعَثَ اللّٰہُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَہُ کَیْفَ یُوَارِیْ سَوْئَ ۃَ اَخِیْہِ ﴾(31:5) ’’پھر اللہ تعالی نے ایک کوا بھیجا جس نے زمین کھودی تاکہ (قابیل کو )دکھائے کہ وہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپاسکتا ہے۔‘‘ (سورۃ مائدہ، آیت نمبر 31) قَوْلُ اللّٰہِ عَزَّ وَجَل﴿فَاَقْبَرَہُ﴾ (21:80) اَقْبَرْتُ الرَّجُلَ: اِذَا جَعَلْتُ لَہٗ قَبْرًا وَقَبَرْتُہ: دَفَنْتُہٗ ۔[1] سورۃ عبس کی آیت 21 میں اللہ تعالی کا ارشادہے’’ فَاَقْبَرَہٗ‘‘ عرب لوگ کہتے ہیں ’’اَقْبَرْتُ الرَّجُلُ ‘‘ یعنی میں نے آدمی کو دفن کیا ۔جب کوئی آدمی کہے کہ میں نے اس کے لئے قبر بنائی اور اسے قبر میں ڈالا تو اس کا مطلب ہے میں نے اسے دفن کیا ۔(بخاری) مسئلہ 51 قبر کی زندگی کو برزخ(یعنی پردہ)کی زندگی یا عالم برزخ بھی کہا جاتا ہے۔ ﴿ وَمِنْ وَّرَآئِھِمْ بَرْزَخٌ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴾(100:23) ’’ان سب (مرنے والوں )کے پیچھے ایک پردہ حائل ہے اس دن تک کے لئے جب وہ (قبروں سے ) اٹھائے جائیں گے ۔(سورۃ مومنون ، آیت نمبر 100) وضاحت : مرنے کے بعد میت مٹی میں دفن ہو یا پانی میں غرق ہو یا درندے اسے کھا جائیں یا جلا کر اسے راکھ بنا دیا جائے ، جہاں جہاں میت کا جسم یا جسم کے ذرات یا ذرہ ٹھہرے گا ،وہی اس کی قبر کہلائے گی۔
Flag Counter