Maktaba Wahhabi

88 - 180
8 مومن آدمی کی روح کو آسمان پر لے جانے والے فرشتے آسمان کے دروازے پر مومن آدمی کا تعارف کرواتے ہیں تو محافظ فرشتے خوش آمدیدکہتے ہوئے آسمان کا دروازہ کھول دیتے ہیں ۔ 9 ہر آسمان کے فرشتے مومن آدمی کی روح کوالوداع کہنے کے لئے اگلے آسمان تک ساتھ جاتے ہیں۔ 10 ساتویں آسمان پر پہنچنے کے بعد اللہ تعالیٰٰ کے حکم سے مومن روح کا اندراج علیین میں کرلیا جاتاہے اور روح کو واپس قبر میں بھیج دیا جاتا ہے۔ وضاحت : مذکورہ بالا تمام اعزازات کا ذکر آئندہ صفحات میں دیے گئے مسائل کے تحت آنے والی احادیث میں ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ :14 روح قبض کرنے سے پہلے فرشتے مومن آدمی کو اللہ تعالیٰ کا سلام پہنچاتے ہیں ۔ ﴿اَلَّذِیْنَ تَتَوَفّٰھُمُ الْمَلٰئِکَۃُ طَیِّبِیْنَ یَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ ﴾ (32:16) ’’نیک اور متقی لوگوں کی روح فرشتے قبض کرنے آتے ہیں تو کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو ۔‘‘(سورۃ نحل، آیت نمبر 32) ﴿ تَحِیَّتُھُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَہٗ سَلٰمٌ ﴾ (44:33) ’’جس روز (اہل ایمان) اللہ سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا ۔‘‘(سورۃ احزاب ، آیت نمبر 44) مسئلہ 15: مومن آدمی کی روح قبض کرنے سے پہلے فرشتے اسے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا مندی کی بشارت دیتے ہیں جس سے مومن کے دل میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی خواہش شدیدتر ہوجاتی ہے ۔ عَنْ عُبَادَۃَ ابْنِ الصَّامِت ِرضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( مَنْ اَحَبَّ لِقَائَ اللّٰہِ حَبَّ اللّٰہُ لِقَائَ ٗہ
Flag Counter