Maktaba Wahhabi

56 - 67
12 – اس کاخون چھوٹےبچوں کی پیشانی پرلگانا۔ 13 – قربانی کرتے وقت درودپڑھنا، کیوں کہ اس کاثبوت نہیں ہے اور تعبد للہ کےاندربغیرثبوت کےعمل بدعت ہے۔ 14 – کسی قبریا مزار کے پاس ذبح کرنا، یہ شرک اکبرکےدرجہ میں آتاہے اگر ایسا کوئی ذبیحہ ہے تو اس کاکھانا قطعًا حرام ہے، اسی طرح قبر یا مزار پر رکھی ہوئی کسی بھی چیزکا استعمال حرام ہے۔ 15 – ذبح کرنےوالےمولوی کوضروری یا اس کاحق سمجھ کرقربانی کے جانور کاسر اور پیر یا ان کی قیمت دینا(البتہ اگراس کو قربانی کامشروع و مسنون ہدیہ یاصدقہ کے بطور بلا کسی عضو کی تخصیص کے دیاجائے تویہ مستحب ومسنون ہے )۔ ********
Flag Counter