Maktaba Wahhabi

27 - 67
جوہری کےنزدیک:جذع ثنی سےپہلےکی حالت ہے، جس کی جمع جذعان اورجذاع آتی ہے اوراس کی تانیث جذعۃ آتی ہے جس کی جمع جذعات ہے۔ جذع اس جانورکانام ہےجوایسی عمرمیں ہوجس کےدانت نکلےہوں اورنہ ہی گرے ہوں (لسان العرب (2/219۔220)مادۃ ’’ جذع ‘‘ تاج العروس(11/58)مادۃ ’’ جذع‘‘ الصحاح (3/1194)مادۃ ’’ جذع‘‘)۔ (یہاں یہ واضح رہے کہ جن فقہاء یا اہل سنت نے " مسنّہ " کی عمریں لکھی ہیں انہوں نے دانت گرنےکی تقریبی عمرلکھی ہے، یہ ہرگزمراد نہیں کہ اسی عمرکاجانور"مسنّہ " ہوتاہے، "مسنّہ " صرف وہی جانورہےجس کے اگلےدونوں دانت گرچلے ہوں،یا گررہے ہوں، شریعت اسلامیہ چونکہ عالمی اورآفاقی شریعت ہے اس لئے اس قربانی کے جانورکی عمرکے بارے میں ایسامعیاربتایاہے جوہرملک اورآب وہوامیں یکساں ہوں، اگرشریعت نے صرف عمرکی قید لگادی ہوتی تو ایک سال کاجانورکہیں بہت تیارہوتاہے تو کہیں بالکل دبلا پتلا، یہ ایسامعیارہےجیساکہ شریعت نے انسان کے بالغ ہونے میں رکھاہے جوہرملک اورہرآب وہوامیں آسانی سے پہچان میں آجاتاہے/ احمدمجتبی سلفی )۔
Flag Counter