Maktaba Wahhabi

708 - 728
[کبیرہ گناہ کا مرتکب جب بغیر توبہ کے فوت ہوگیا تو تمام معتزلہ اور خوارج نے اس پر عذاب کا ہونا لازم کیا ہے اور انھوں نے اس بات کو درست قرار نہیں دیا ہے کہ الله تعالیٰ اسے معاف کرے] نیز اسی صفحہ میں ہے: ’’قالت المعتزلۃ والخوارج: صاحب الکبیرۃ إذا لم یتب عنھا فخلد في النار ولا یخرج عنھا أبدا‘‘ انتھی [معتزلہ اور خوارج نے کہا ہے کہ مرتکبِ کبیرہ نے جب اس سے توبہ نہ کی تو وہ ہمیشہ آگ میں رہے گا، اس سے کبھی نہیں نکلے گا] صفحہ (۷۱۳) میں ہے: ’’الثاني: الآیات الدالۃ علیہ أي علی العفو عن الکبیرۃ قبل التوبۃ، نحو قولہ تعالیٰ﴿وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ﴾ [النساء: ۴۸] فإن ما عدا الشرک داخل فیہ، ولا یمکن التقیید بالتوبۃ، لأن الکفر مغفور معھا فیلزم تساوي ما نفي عنہ الغفران، وما ثبت لہ، وذلک مما لا یلیق بکلام عاقل فضلا عن کلام اللّٰه ، وقولہ﴿اِِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا﴾ [الزمر: ۵۳] فإنہ للکل فلا یخرج عنہ إلا ما أجمع علیہ، وقولہ﴿وَ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوْ مَغْفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰی ظُلْمِھِمْ﴾ والتقریر ما ذکرنا آنفا إلی غیر ذلک من الآیات الکثیرۃ‘‘ انتھی [دوسری وجہ وہ آیات ہیں جو اس پر، یعنی توبہ سے پہلے کبیرہ گناہ کی معافی پر دلالت کرتی ہیں ، جیسے الله تعالیٰ کا یہ فرمان:﴿وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ﴾ ’’اور وہ بخش دے گا جو اس کے علاوہ ہے، جسے چاہے گا‘‘ یقینا شرک کے سوا ہر گناہ اس میں داخل ہے اور اس کو توبہ کے ساتھ مقید کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ توبہ کے ساتھ کفر سے معافی مل جاتی ہے تو اس سے اس کی اس گناہ کے ساتھ برابری لازم آتی ہے، جس سے معافی کی نفی کی گئی ہے اور جس کے لیے معافی ثابت ہے اور یہ کسی عاقل کے کلام میں لائق نہیں ہے، چہ جائے کہ یہ کلام الله میں ہو۔ نیز الله تعالیٰ کا فرمان:﴿اِِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا﴾ ’’بے شک الله سب کے سب گناہ بخش دیتا ہے۔‘‘ بلاشبہ یہ غفران و معافی تمام گناہوں کے لیے ہے، سوائے اس کے جس پر اجماع ہو۔ الله تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:﴿وَ اِنَّ رَبَّکَ لَذُوْ مَغْفِرَۃٍ لِّلنَّاسِ عَلٰی ظُلْمِھِمْ﴾ ’’اور بے شک تیرا رب یقینا لوگوں کے لیے ان کے ظلم کے باوجود بڑی بخشش والا ہے‘‘ ابھی جو ہم نے بات ثابت کی ہے، اس پر بہت سی آیات ہیں ] شرح فقہ اکبر (ص: ۸۷) میں ہے: ’’المعصیۃ تحت المشیئۃ عند أھل السنۃ والجماعۃ، لقولہ تعالیٰ:﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ
Flag Counter