Maktaba Wahhabi

295 - 728
ابن المنذر رحمہ اللہ نے کہا: ’’یہ حدیث اس شخص کے موقف کو رد کرتی ہے، جس کا یہ گمان ہے کہ جب امام کی نماز فاسد ہوجائے تو مقتدیوں کی نماز بھی فاسد ہوجاتی ہے۔‘‘ امام بغوی رحمہ اللہ نے ’’شرح السنۃ‘‘ میں کہا: ’’اس (حدیث) میں اس بات کی دلیل ہے کہ جب امام بغیر وضو کے لوگوں کو نماز پڑھا دے تو مقتدیوں کی نماز درست ہوگی۔ البتہ امام کو اپنی نماز دہرانا پڑے گی۔ امام بغوی رحمہ اللہ کے علاوہ دیگر اہلِ علم نے اس حدیث کے ذریعے مذکورہ حالت سے بھی زیادہ عام چیز پر استدلال کیا ہے اور وہ ہے ایسے شخص کی اقتدا میں نماز ادا کرنا جو نماز کی کسی چیز میں خلل پیدا کرنے والا ہو، خواہ وہ چیز نماز کا رکن ہو یا غیرِ رکن، بشرطیکہ مقتدی اس کو مکمل کر لے۔ بعض اہلِ علم نے اس سے مطلق جواز پر استدلال کیا ہے اور وہ اس بنا پر کہ اس حدیث میں خطا سے مراد وہ چیز ہے، جو عمد کے مقابلے میں ہو۔ چنانچہ انھوں نے کہا کہ اختلاف کا محل اجتہادی امور ہیں ، جیسے وہ شخص جو ایسے امام کے پیچھے نماز ادا کرتا ہے، جو بسملہ کی قراء ت کا قائل نہ ہو۔ وہ اسے قراء ت کے ارکان میں سے جانتا ہو اور نہ اسے سورۃ الفاتحہ کی آیت مانتا ہو، بلکہ وہ اس بات کا قائل ہو کہ بسملہ کے بغیر بھی سورۃ الفاتحہ کی قراء ت کفایت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب مقتدی بسملہ پڑھ لے تو اس کی نماز درست ہوجائے گی، کیونکہ اس صورتِ حال میں امام کی حالت زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ اس نے خطا کی ہے، جب کہ مذکورہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ امام کی غلطی مقتدی کی نماز کی درستی میں اثر انداز نہیں ہوتی ہے، جب مقتدی نے وہ غلطی نہ کی ہو] منتقی میں ہے: ’’وقد صح عن عمر أنہ صلیٰ بالناس وھو جنب، ولم یعلم فأعاد، ولم یعیدوا، وکذلک عثمان، وروي عن علی من قولہ رضی اللّٰه عنہم ‘‘[1] [عمر رضی اللہ عنہ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ لا علمی میں انھوں نے جنابت کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھا دی۔ چنانچہ انھوں نے اپنی نماز دہرائی، جب کہ لوگوں نے نماز نہ دہرائی۔ عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ علی رضی اللہ عنہ سے بھی اس بارے میں ان کا قول روایت کیا گیا ہے] ’’نیل الأوطار‘‘ (۳/ ۵۲) میں ہے: ’’منھم من استدل بہ علیٰ الجواز مطلقا، وھو الظاھر من الحدیث، ویؤیدہ ما رواہ المصنف عن الثلاثۃ الخلفاء رضی اللّٰه عنہم ‘‘ انتھی [ان (اہلِ علم) میں سے بعض نے تو اس حدیث سے مطلق جواز کا استدلال کیا ہے اور حدیث کا ظاہر مفہوم
Flag Counter