Maktaba Wahhabi

185 - 728
لیے (بھی یہ عملِ کثیر ہے) کہ اس نے مصحف سے (قرآن) سیکھا ہے، لہٰذا وہ اس شخص کے مشابہ ہو گیا، جس نے کسی دوسرے سے (قرآن) سیکھا] اس دلیل کا جواب بھی کئی طرح سے ہے: اول یہ کہ نماز میں قرآن دوسرے سے سیکھ کر پڑھنے کے مفسدِ نماز ہونے پر کیا دلیل ہے؟ اگر ایسا ہو تو امام کا اپنے مقتدی سے لقمہ لینا بھی مفسدِ نماز ہوگا، کیونکہ یہ بھی دوسرے سے قرآن سیکھ کر پڑھنا ہے، حالانکہ حسبِ قول صحیح امام کا مقتدی سے لقمہ لینا مفسدِ نماز نہیں ہے۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ قرآن دیکھ کر سچ مچ دوسرے سے سیکھ کر پڑھنا نہیں ہے، بلکہ من بعض الوجوہ اس کے مشابہ ہے، جیسا کہ کافِ تشبیہ دلیل میں موجود ہے، لیکن یہ کلیہ نہیں ہے کہ جب ایک چیز پر الگ حکم لگا ہو تو اس کے مشابہ پر بھی ضرور وہی حکم لگایا جائے، یہ جب ہے کہ دونوں چیزیں علتِ حکم میں متشارک ہوں اور یہ امر ما نحن فیہ میں ممنوع ہے۔ کتبہ: محمد عبد اللّٰه ھو الموفق: حافظ ابن حزم ’’محلی‘‘ (۴/ ۴۶) میں فرماتے ہیں : ’’ولا تجوز القراء،ۃ في مصحف، ولا في غیرہ لمصل، إماما کان أو غیرہ، فإن تعمد ذلک بطلت صلاتہ، وکذلک عد الآي لأن تأمل الکتاب عمل لم یأت نص بإباحتہ في الصلاۃ، وقد روینا ھذا عن جماعۃ من السلف، منھم سعید بن المسیب، و الحسن البصري، والشعبي، وأبو عبد الرحمن السلمي، وقد قال بإبطال صلاۃ من أم بالناس في المصحف أبوحنیفۃ والشافعي، وقد أباح ذلک قوم منھم، والمرجوع عند التنازع إلیہ ھو القرآن والسنۃ، وقد قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : (( إن في الصلاۃ لشغلا )) فصح أنھا شاغلۃ عن کل عمل لم یأت فیہ نص بإباحتہ‘‘ انتھی [نمازی کے لیے مصحف وغیرہ سے دیکھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے، خواہ وہ امام ہو یا غیر امام، پھر اگر وہ عمداً ایسا کرے گا تو اس کی نماز باطل ہوجائے گی۔ آیات کو شمار کرنے کا بھی یہی حکم ہے، کیونکہ کتاب پر تامل کرنا ایک ایسا عمل ہے، جس کے نماز میں مباح ہونے کی کوئی نص وارد نہیں ہوئی ہے۔ یہ موقف سلف کی ایک جماعت سے مروی ہم تک پہنچا ہے، جن میں سعید بن مسیب، حسن بصری، شعبی اور ابو عبد الرحمن السلمی شامل ہیں ۔ امام ابو حنیفہ اور امام شافعی رحمہ اللہ نے اس شخص کی نماز باطل ہونے کا فتویٰ دیا ہے، جو مصحف سے دیکھ کر لوگوں کی امامت کرائے۔ جب کہ سلف کی ایک جماعت نے اسے جائز و مباح بھی قرار دیا ہے۔ بہر حال تنازع کی صورت میں کتاب و سنت کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ چنانچہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter