Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

اِسناد حدیث کی تحقیق کے اُصول اِبتدائیہ تحقیق سند کا آغاز ابتدائے اسلام سے ہی ہو گیا تھا ۔ بطور ِ خاص اس امر نے اس وقت شدت اختیار کی جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ مسند ِخلافت پر متمکن ہوئے ۔ خلافت ِعثمانیہ میں عبد اللہ بن سبا یہودی کا ظہور ہوا جس کا فتنہ بالآخر شہادت ِ عثمان رضی اللہ عنہ پر منتج ہوا۔ یہی وہ پہلا شخص ہے جس نے دین و مذہب کے نام پر جھوٹے افکار ونظریات پیش کیے اور درپردہ اسلام کو مٹانے تحریک چلائی، حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سب سے پہلے اسی نے جھوٹ بولا، جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) نے اِمام شعبی رحمہ اللہ (م ۱۰۳ ھ) کے حوالے سے نقل فرمایا ہے۔۱؎ اس کے بعد لوگ انتشار وافتراق کا شکار ہو گئے ۔ لوگوں کی ایک جماعت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ اور ایک جماعت حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل گئی ۔ مسلمانوں کی باہمی جنگیں ہوئیں اور اتحاد ِامت ہمیشہ کے لیے پارہ پارہ ہو گیا۔ اس فتنہ کا بنیادی سبب لوگوں کے متعارض سیاسی ومذہبی افکار ونظریات میں تعصب تھا اور پھر اسی تعصب کی بنا پر حدیث ِ رسول میں کذب بیانی کا آغاز ہوا ۔ جب اہل علم اور محدثین رحمہم اللہ نے یہ صورتحال دیکھی تو حدیث بیان کرنے والے راویوں کی تحقیق وتفتیش شروع کر دی اور روایات کی اِسناد کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا ۔ ٭ اِمام ابن سیرین رحمہ اللہ (م ۱۱۰ ھ) فرماتے ہیں: لم یکونوا یسألون عن الإسناد فلما وقعت الفتنۃ قالوا:سموا لنا رجالکم،فینظر إلی أھل السنۃ فیؤخذ حدیثھم وینظر إلی أھل البدع فلا یؤخذ حدیثھم ۲؎ ’’وہ (وقوعِ فتنہ سے قبل) اِسناد کے متعلق سوال نہیں کرتے تھے لیکن جب فتنہ واقع ہو گیا تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اپنے آدمیوں کے نام ذکر کرو۔ پھر اہل سنت کو دیکھا جاتا اور ان کی حدیث قبول کر لی جاتی اور اہل بدعت کو دیکھا جاتا اور ان کی حدیث قبول نہ کی جاتی ۔‘‘ ٭ اِمام ابن سیرین رحمہ اللہ (م ۱۱۰ ھ) کا یہ قول اِمام ابن ابی حاتم رحمہ اللہ (م ۳۲۷ ھ) نے بھی نقل فرمایا ہے ۔۳؎ ٭ اِمام ابن سیرین رحمہ اللہ (م ۱۱۰ ھ) کا ہی ایک دوسرا قول اِمام ذہبی رحمہ اللہ (م ۷۴۸ ھ) نے یوں نقل فرمایاہے: لم یکونوا یسألون عن الإسناد حتی وقعت الفتنۃ، فلما وقعت نظروا من کان من أھل السنۃ أخذوا حدیثہ ومن کان من أھل البدعۃ ترکوا حدیثہ ۴؎ ’’وہ (پہلے) اِسناد کے متعلق سوال نہیں کرتے تھے حتی کہ فتنہ واقع ہوا ۔ جب فتنہ واقع ہوا تو انہوں نے دیکھنا شروع کیا کہ کون اہل سنت میں سے ہے اور کون اہل بدعت میں سے ؟ پھر وہ اہل سنت کی حدیث قبول کر لیتے اور اہل بدعت کی حدیث چھوڑ دیتے ۔‘‘ ٭ اِمام ابن سیرین رحمہ اللہ (م ۱۱۰ ھ) کا ایک اور معروف قول یہ ہے : إن ھذا العلم دین فانظروا عمّن تأخذون دینکم ۵؎ ’’بلاشبہ یہ علم (حدیث) دین ہے اس لیے تم دیکھا کرو کہ اپنا دین کس سے لے رہے ہو ۔ ‘‘
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter