Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

391
تمہید منکرین حدیث چند ایسی احادیث بھی نقل کرتے ہیں ، جنہیں ان کے زعم میں درایتی معیار پر پورا نہ اترنے کی بنا پر محدثین کرام نے ناقابل قبول قراردے دیا ہے اور راویان ِسند کو دیکھنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کی، حالانکہ ان احادیث کے راوی ثقہ اور ان کی اسانید متصل ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے خود ساختہ درایتی معیار کی سند کو آئمہ محدثین کے ساتھ ملانے کے لیے ان کی طرف منسوب چند اَقوال وآثار کو پیش کرتے ہیں ، جن سے ان کا مقصود روایات کے باہمی تعارض کو باور کروانا اور اس تعارض کے پیش نظر ذخیرہ ٔ احادیث کو مشکوک قرار دینا ہے۔ خواہ یہ روایات پایۂ ثبوت کے اعتبار سے نہایت اعلی درجہ ہی کی کیوں نہ ہوں ۔چنانچہ وہ بعض آئمہ محدثین رحمہم اللہ کے کلام کو غیر محل میں پیش کرکے کتب ِاحادیث کی چند صحیح ترین روایات کا انکار کردیتے ہیں کہ محدثین کرام رحمہم اللہ نے ان روایات کو اصول ِدرایت کے خلاف ہونے کی وجہ سے رد کیا ہے۔ ’اہل ِدرایت‘ کی ایک بڑی ’خوبی‘ یہ ہے کہ ان کو ہر حدیث دوسری حدیث یا قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت سے ٹکراتی نظر آتی ہے، جبکہ امر واقع یہ ہے کہ صحیح روایات میں اس قسم کے تعارض کا حقیقت میں ہونا ہی محال ہے۔ متعارض روایات کے تعارض کو حل کرنے کے لیے محدثین کرام رحمہم اللہ نے جس قدر کوششوں سے کام لیا ہے وہ اس پر پوری امت کے محسن شمار کیے جانے کے قابل ہیں ۔ اگر دو شرعی دلیلوں کا آپس میں تعارض ہوجائے تو آئمہ کی پہلی کوشش ان کی باہمی تطبیق وتوفیق کی ہوتی ہے، البتہ جو آئمہ جمع وتطبیق سے قاصر رہتے ہیں تو وہ ایک روایت کو راجح قرار دے کر کم از کم ایک روایت پر عمل بجا لاتے ہیں ، لیکن اس کے بالمقابل اگر اسی روایت کے تعارض کو دوسرے آئمہ حل کردیں تو ان کی بیان کردہ موافقت اور جمع کو بہر حال پہلے آئمہ کی بیان کردہ ترجیح یا توقیف پر تقدم حاصل ہوتا ہے، کیونکہ اصول یہی ہے کہ جمع، نسخ‘ ترجیح اور توقف سے بہر حال مقدم ہوا کرتی ہے۔ یاد رکھنا چاہیے کہ شریعت میں پائی جانے والی دو نصوص کا جو تعارض بظاہر ہمیں دیکھائی دیتا ہے، اس قسم کا تعارض توقرآن کریم کی دو آیات کے مابین بھی نظر آتاہے۔ اس نادر موضوع پر علامہ محمد امین شنقیطی رحمہ اللہ (م ۱۳۹۳ ھ) صاحب تفسیر أضواء البیان نے دفع إیہام الاضطراب کے نام سے ایک مستقل کتاب لکھ کر تفصیل سے قلم اٹھایا ہے۔اگر صحیح متعارض نصوص کو حل کرنے کے لیے ’درایتی معیارات‘ہی تحقیق کا مناسب اسلوب ہیں تو قرآن مجید میں بھی اصولی طور پر اسی رویہ کو ملحوظ رکھنا پڑے گا، جو توہین کے مترادف ہے۔ اسی لیے آج کل جو لوگ تحقیق ِسند سے قطع نظر متن کی تحقیق کے لیے ’اصول ِ درایت‘ پیش کررہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر روایت کی تحقیق کا یہ اصول مسلمہ ہے تو قرآن کریم بھی چونکہ روایت ہی سے ہم تک پہنچا ہے،اس لیے اصول ِدرایت کے مسلمہ ہونے کا لازمہ یہ ہوگا کہ روایت ِقرآن کا درایتی نقد بھی کیا جائے۔بلکہ ہم توکہتے ہیں کہ جن اقوال کو حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم اور محدثین کرام رحمہم اللہ وفقہاء عظام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کیا جارہا ہے وہ بھی تو روایات ہی ہیں ، ان کا بھی درایتی نقد کی روشنی میں ضرور جائزہ لینا چاہیے۔الغرض وہ تمام اصول ِدرایت جنہیں پیش کرکے سنت کی مرویات کو چھوڑنے کا بہانہ بنایا جا تا ہے، قرآن مجید کی مروایات میں بھی ہو بہو اسی قسم کی تمام ’کمزوریاں ‘ پائی جاتی ہیں ۔ پھر اس فرق کوکیوں روا رکھا جاتا ہے کہ حدیث کے لیے تو ’اصول درایت‘ ہوں جبکہ قرآن کے لیے کوئی ’اصول ِدرایت‘ نہ ہوں ۔ مثلا احادیث قرآن سے ٹکراتی ہیں یا اکثر احادیث باہم متعارض ہیں یا ان میں مسلمہ تاریخی حقائق
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter