Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

348
ہوتا ہے، فائدہ اٹھاتا ہوں اور جب کوئی دوسرا شخص مجھے آپ کی حدیث بتاتا ہے تو ا س کے ثبوت کے لئے بتانے والے سے قسم لیتاہوں ، جب وہ قسم اٹھاکر بیان کرے کہ یقینی طور پر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے تو اس کی تصدیق کرتا ہوں ۔‘‘ ۶؎ ان دلائل سے خلفائے راشدین صلی اللہ علیہ وسلم کا معیار حدیث کھل کر سامنے آجاتا ہے کہ ان کے نزدیک صحیح حدیث کو جاننے کے لئے زیادہ تر انحصار اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوجانے پر ہوتا تھا، اس کے بعد وہ ان احادیث کورد کرنے کے لئے انہیں عقلی کسوٹیوں پر پرکھنے کے قائل نہیں تھے کیونکہ انہیں اس بات کا پورا یقین و ایمان تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ قول و فعل کو سمجھنے میں انسانی عقل کا قصور تو ہوسکتا ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ہرگز عقل سلیم کے خلاف نہیں ہوسکتی۔ یہی انداز دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تھا۔ ٭ سند کی تحقیق کے اہتمام کا آغاز اگرچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ہوا، لیکن یہ کبھی نہیں ہواکہ کسی صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ حدیث کو درایت یا قرآن کی مخالفت کے دعویٰ سے رد کردیاہو کیونکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اس پر ایمان تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث قرآن کریم یا درایت کے خلاف ہرگز نہیں ہوسکتی۔ ہاں البتہ ان کی طرف سے راوی حدیث کی تحمل روایت میں کسی غلط فہمی اور شبہ کا ازالہ ہوسکتا ہے، لیکن حدیث نبوی کو مخالفت قرآن و د رایت کی بنا پر رد کردینے کے معیار سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہرگز متعارف نہیں تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت کوئی بھی دو صحیح احادیث نہ باہم معارض ہوسکتی ہیں اور نہ ہی قرآن کریم سے احادیث صحیحہ کا تعارض ممکن ہے۔ ٭ اِمام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (م ۳۱۱ ھ) فرماتے ہیں: لا أعرف أنہ روی عن رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم حدیثان بإسنادین صحیحین، متضادان فمن کان عندہ فلیأت بہ حتی أؤلّف بینہما ۷؎ ’’میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح اسانید سے منقول دو حدیثیں بھی ایسی نہیں ہیں جو مفہوم کے اعتبار سے متعارض اور باہم مخالف ہوں ، اگر کسی شخص کے علم میں ایسی متضاد اور متعارض احادیث ہیں تو میرے پاس لائے میں ان میں مطابقت اور موافقت ظاہر کروں گا۔ ‘‘ ان کا یہ قول اس بناء پر ہے کہ جب دو حدیثیں صحیح سند سے ثابت ہوجائیں تو اپنے ثبوت کے اعتبار سے قطعی ہو جاتی ہیں اور ان میں اختلاف وتضاد نا ممکن ہے۔ اس لئے محدثین خصوصاً ابن قتیبہ رحمہ اللہ (م ۲۷۶ ھ)، شافعی رحمہ اللہ (م ۲۰۴ ھ)اور دوسرے کثیر محدثین نے مشکل الآثار اور مشکل الحدیث وغیرہ کے عنوان سے اس قسم کی تمام اخبار کا بڑا ہی عمدہ حل پیش کیا ہے۔ ٭ اِمام دارمی رحمہ اللہ (م ۲۵۵ ھ) اپنی سنن کے شروع میں یعلی بن حکیم رحمہ اللہ (م ۱۲۰ ھ) کے طریق سے سعید بن جبیر رحمہ اللہ (م ۹۵ھ)سے نقل فرماتے ہیں کہ’’ ان سے کسی نے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے حدیث سے بتایا، سائل نے کہا کہ یہ تو قرآن کریم کے خلاف ہے۔ تو انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے مخالفت کیلئے تشریف لائے تھے‘‘۔ مختلف احادیث میں ٹکراؤ عام طور پر انہی لوگوں کو محسوس ہوتا ہے جو علم الحدیث سے ناواقف اور اجنبی ہوتے ہیں ۔ ٭ اِمام ابن جوزی رحمہ اللہ (م ۵۹۷ ھ) فرماتے ہیں : ولا یعرف ذلک إلا النقاد ۸؎ ’’اس کی معرفت نقد حدیث کے ماہر ہی کو حاصل ہوتی ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter