Maktaba Wahhabi

302 - 432
٭ ان کی آراء اور فکر میں بھی تناقض ہے۔ لہٰذا ان کی فکر کومنظم طریقے سے جمع کرنا مشکل ہے، کیونکہ ایک مقام پر ایک بات کہہ دیتے ہیں جبکہ دوسرے مقام پر ازخود اپنا رد بھی کردیتے ہیں ۔ ٭ خبر واحد سے متعلق ان کا منہج جمہور امت سے مختلف ہے۔ بسااوقات وہ خبر واحد کو قبول کرلیتے ہیں اور بسااوقات اس کا رد کردیتے ہیں ۔ ٭ وہ عام طور پر دورِ حاضر کی علمی اور تہذیبی ترقی سے مرعوب ہوجاتے ہیں ، چنانچہ مختلف مسائل میں ان کی طرف اپنا میلان ظاہر کرتے ہیں ۔ ٭ اجماع امت کی مخالفت کرتے ہیں اور مسائل فقہیہ میں شاذ آراء کے حامل ہیں ۔ ٭ اہل علم میں سے جب کسی کا قول ان کے نظریے کے موافق ہوتاہے تو بطور دلیل اس کے قول کو پیش کرتے ہیں اور اگر ان کے نظریے کے خلاف ہو، تو اس سے صرف نظر کرتے ہوئے گزر جاتے ہیں ۔ ........٭٭٭........
Flag Counter