Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

183
اسلام میں کتاب وسنت قطعی دلائل ہیں ،جب تعصب بڑھا تو ائمہ کے اقوال و فتاوی کو بھی قطعی مان لیا گیا۔ متاخر اُصولیوں نے جہاں کتاب وسنت کو اصل بنایا، وہیں اقوال وفتاوی کے تقدس کو بھی پامال ہونے سے بچانے کی کوشش کی، اس طرح اصول تو وضع کرلئے گئے لیکن جگہ جگہ کمزوریاں رہ گئیں ، جن کے واضح اثرات آج تک کتاب وسنت پر براہ راست پڑرہے ہیں ۔ ٭ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ (م ۱۱۷۶ ھ) نے اپنی شہرہ آفاق کتاب حجۃ اﷲ البالغۃ میں ان اصولوں کا غیر جانبدارنہ اور محققانہ جائزہ لیا ہے جو قابل مطالعہ ہے۔ عقل سلیم کبھی نقل صحیح کے خلاف نہیں ہوا کرتی، لیکن فقہ وحدیث کی کشمکش نے ’درایت‘ کے نام پر اختلاف کے بے شمار شاخسانے کھڑے کر دیے ہیں ۔ چنانچہ ہماری علمی روایت میں حدیث کے نقد درایت کی بحث خاص طور پر ان روایات کے بارے میں پیدا ہوئی جو فقہی احکام کا ماخذ بن سکتی ہیں ۔ اس ضمن میں اہل علم کے ہاں معرکۃ الارا بحثیں موجود ہیں ۔ ٭ شوافع اور حنابلہ کے عام مسلک کے مطابق کسی حدیث کو ماخذ حکم بنانے او ر اس پر عمل کرنے کے لیے محض اس کا فن حدیث میں خبر مقبول کے لیے طے شدہ پانچ شرائط کی رو سے صحیح ہونا کافی ہے اور دیگر درایتی اصولوں یعنی قرآن، سنت، قیاس وغیرہ پر اسے پرکھنے کی ضرورت نہیں ۔ ٭ ابن السمعانی رحمہ اللہ (م ۴۷۹ ھ) شوافع اور حنابلہ کے موقف کی موافقت میں لکھتے ہیں : متی تصدر الخبر صار أصلا من الأصول ولا یحتاج إلی عرضہ علی أصل آخر لأنہ إن وافقہ فذاک وإن خالفہ فلا یجوز رد أحدہما لأنہ رد للخبر بالقیاس وہو مردود باتفاق فإن السنۃ مقدمۃ علی القیاس بلا خوف۱؎ ’’روایت جب فن حدیث کی رو سے ثابت ہوجائے تووہ بذات خود ایک اصل بن جاتی ہے ا ور اسے دیگر درایتی نقد کے اصولوں پر پرکھنے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی کیونکہ اگر روایت کسی دوسرے اصول کے موافق ہو تو درست اور اگر مخالف ہو تو اس کی بنا پر روایت کو چھوڑدینا جائز نہیں ، اس لیے کہ یہ تو قیاس کے مقابلے میں حدیث کو چھوڑنا ہے جوکہ بالاتفاق درست نہیں ، کیونکہ سنت بہرحال قیاس پر مقدم ہے۔‘‘ دوسری طرف فقہائے احناف رحمہم اللہ اور فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ ہیں ، جن کے نزدیک فن حدیث کی رو سے ایک روایت ثابت ہوچکنے کے بعد بھی ظنی اور احتمالی ہی رہتی ہے۔چنانچہ ان کے ہاں ’تحقیق مزید‘ اور شدت احتیاط کی خاطر تحقیق روایت میں درایتی نقد کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور اس حوالے سے ان کے ہاں مفصل بحثیں ملتی ہیں ۔ حنابلہ اور شوافع کے بالمقابل فقہائے اَحناف رحمہم اللہ اور فقہائے شوافع رحمہم اللہ ہیں ۔ ٭ عام فقہاء کے بالمقابل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے ہاں روایت کی تحقیق میں درایتی نقد کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے نہایت اہتمام سے اصول وضع کیے ہیں ۔ ٭ اِمام سرخسی رحمہ اللہ (م ۴۹۰ ھ) ان اُصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھتے ہیں : فأما القسم الأول فہو ثبوت الانقطاع بدلیل معارض فعلی أربعۃ أوجہ: إما أن یکون مخالفا لکتاب اللّٰہ تعالیٰ أو السنۃ المشہورۃ عن رسول اللّٰہ أو یکون حدیثا شاذا لم یشتہر فیما تعم بہ البلوی ویحتاج الخاص والعام إلی معرفتہ أو یکون حدیثا قد أعرض عنہ الأئمۃ من الصدر الأول بأن ظہر منہم الاختلاف فی تلک الحادثۃ ولم تجر بینہم المحاجۃ بذلک الحدیث۲؎
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter