Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

150
دعویٰ ختم ہوجاتا ہے۔ 2۔ اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ)نے’علل الحدیث‘ پر جو کتاب تصنیف فرمائی ہے، اس میں وہ ’معلول روایت‘ کو غیر معمول بہا صحیح روایت کی قسم میں شمار کرتے ہیں ۷۵؎ اور جیساکہ معلوم ہے کہ مرجوح یا منسوخ روایت غیر معمول بہا صحیح روایات کی اقسام ہیں ، اسی لیے اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ) اپنی تعبیرات میں نسخ تک کو ’علت‘ کا نام دیا ہے ۔۷۶؎ اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ) نے اپنی کتاب العِلَل میں متقدمین آئمہ کے ہاں جو روایات معلول تھیں وہ سب جمع کردی ہیں اور پھر جن اشکالات کی وجہ سے محدثین کرام رحمہم اللہ نے ان روایات کو معلول کہا تھا، ان کو حل فرمایا ہے۔ اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ)کے بقول صرف دو روایات کتب حدیث میں ایسی ہیں جن کی علت (اِشکال) وہ حل نہیں کرسکے۔۷۷؎ ان میں سے پہلی روایت ہے: (( ومن شرب الخمر رابعا فاقتلوہ)) ،جبکہ دوسری روایت ہے:(( جمع رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم بلا سفر و مطر ومرض)) دلچسپ امر یہ ہے کہ خود اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ) نے ان دونوں روایات کو اپنی ’جامع سنن‘ میں حسن، صحیح قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف جن دو روایات کے اشکال کو اِمام ترمذی رحمہ اللہ (م ۲۷۹ ھ) بھی حل نہیں کرپائے،دیگر علماء نے ان دونوں کو بھی حل کردیا ہے۔ چنانچہ پہلی روایت کے بارے میں علماء نے واضح کیا ہے کہ شراب پینے والے کو کوڑے وغیرہ مارنا اول تو’حد‘ کے قبیل ہی سے نہیں ، بلکہ تعزیری سزا کے طور پر ہے، جبکہ تعزیری سزا کے طور پر کسی کو قتل کرنا محل اختلاف امر نہیں ہے۔۷۸؎ دوسری روایت کے بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (م ۷۲۸ ھ) نے اپنے رسالہ’ قیاس‘ میں اس روایت پرمستقل بحث کی ہے اور واضح کیا ہے کہ مقاصد ومصالح دین کی روشنی میں سفر، مطر اور مرض کے علاوہ شرعی عذر کی صورت میں بھی جمع بین الصلاتین جائزہے، چنانچہ مذکورہ حدیث انہی دیگر عذروں کے بیان پر مشتمل ہے۔ نوٹ: معلول حدیث کیا ہوتی ہے؟ اور علل الحدیث کے علم کی نوعیت کیا ہے؟ اس پر متنوع انداز میں مزید بحث چھٹے باب کی تیسری فصل آئے گی۔ کتب اصول میں علت کی بحث کے ضمن میں جو تفاصیل پیش کی جاتی ہیں ، انکا ایک مختصر اور جامع جائزہ ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ’معلول روایت‘ کی تعریف ’علت‘ خفیہ طور پر حدیث کو متاثر کرنے والے سبب اور اشکال کا نام ہے ۔ جس روایت میں علت ہو اسے معلول یا معلّل کہا جاتا ہے ۔ ٭ معلول حدیث کی تعریف کے ضمن میں اِمام حاکم رحمہ اللہ (م ۴۰۵ ھ)رقمطراز ہیں: فإن المعلول ما یوقف علی علتہ أنہ دخل حدیثا فی حدیث أو وھم فیہ راو أو أرسلہ واحد فوصلہ واھم ۷۹؎ ’’معلول حدیث وہ ہوتی ہے جس کی علت کے بارے میں یہ پتہ چلے کہ راوی نے ایک حدیث کو دوسری میں داخل کر دیا ہے یا راوی کو اس میں وہم ہوا ہے یا ایک راوی نے تو اسے مرسل بیان کیا ہے مگر جسے وہم ہوا ہے وہ اسے موصول بیان کر رہا ہے ۔ ‘‘ ٭ ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں : علۃ الحدیث یکثر فی أحادیث الثقات أن یحدثوا بحدیث لہ علۃ فیخفی علیھم علمہ فیصیر معلولا ۸۰؎ ’’ عللِ حدیث عام طور پر ثقہ راویوں کی احادیث میں پائی جاتی ہیں ۔ وہ کوئی ایسی حدیث روایت کرتے ہیں ، جس میں علت (اشکال)
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter