Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

149
من الحدیث الصحیح ما ہو صحیح معلل ۷۳؎ 3۔ ’حدیث معلول‘ کی عام تعریف جو کتب اصول میں موجود ہے وہ یہ ہے کہ جس روایت میں کسی ثقہ راوی کی طرح وہم کی نسبت کی جائے، اس روایت کو’ معلول‘ کہتے ہیں ۔ ۷۴؎ ایک چیز کی گہرائی میں اترا جائے تو بسا اوقات ایک چیزبظاہر عیب دار نظر آتی ہے، لیکن درحقیقت وہ قادح نہیں ہوتی۔ جب کسی چیز کی گہرائی میں اترا جاتا ہے تو چونکہ عموما علماء کی دو یا زائد آراء سامنے آجاتی ہیں ، چنانچہ جن کی نظر میں وہ مخفی چیز قادح ہوتی ہے ان کی نظر میں وہ’ علت‘ بھی بنتی ہے اور جن کی نظر میں وہ قادح نہیں ہوتی ان کی نظر میں وہ روایت بھی معلول نہیں ہوتی۔ مزید واضح ہونا چاہیے کہ راوی کے بارے میں وہم کا فیصلہ عام طور پر اس قسم کے امور سے پتہ چلتا ہے، جیسے متن حدیث کا صریحی معلومات دین سے متعارض ہوجانا، جس کا حل ممکن نہ ہو۔ لیکن جو حدیث صحت سند سے ثابت ہوجائے، پھر اس میں اس قسم کا عیب پایا جائے، تو اس کے بارے میں عام امکان یہی ہے کہ اگر ایک محدث کو ایک شے محل اشکال معلوم ہوتی ہے تو دوسرا کوئی محدث بہرحال اسے حل کردے گا۔ چنانچہ سمجھنا چاہئے کہ روایات میں ٹکراؤ کی بحث ایسی نہیں کہ اس کی بنیاد پر کہا جا سکے کہ کسی حدیث کی صحت کا حتمی مدار اس ’عدم ٹکراؤ‘ پر ہے، لہٰذا اس بحث کے آخر میں آئے گا کہ عام اصولیین علّت اور شاذ کی بحث کو قبول حدیث کی شرائط میں اضافی تسلیم کرتے ہیں ۔ البتہ بسااوقات جب یہ حتمی طور پر ثابت ہوجاتا ہے کہ روایت میں راوی سے بشری تقاضا کے مطابق غلطی ہوگئی ہے تو پھر اس غلطی کی نسبت راوی کی طرف کیے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا، بشرطیکہ وہ ایسا صریح اشکال ہو جو بالکل ظاہر و باہر ہو اور اس کے دلائل وقرائن اس قدر حتمی ہوں کہ کسی دوسری بات کی گنجائش نہ ہو۔ الغرض علل الحدیث فن حدیث کی سب سے گہری بحث ہے اور اس کے ماہرین صرف کبار محدثین رحمہم اللہ (جوکہ عموما روایت کی گہری بصیرت کے حامل بھی ہیں ) ہوتے ہیں ۔ اس لئے فن حدیث کی معتبر کتابوں میں اس بحث کو کافی نکھار کے پڑھنے اور واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ چند اہم فوائد 1۔ ضبط کی وجہ سے طعن فی الراوی کی پانچ قسمیں ہیں : 1۔ سوء الحفظ 2۔ فحش الغلط 3۔ کثرت غفلت 4۔ وہم راوی 5۔ مخالفۃ الثقات پھر’مخالفۃ الثقات‘ کی اقسام میں سے ادراج، قلب اور اضطراب وغیرہ شامل ہیں ۔ پہلے دو اسباب کا وقوع راوی کو مطلقاً ضعیف بنا دیتاہے، جبکہ آخری تین کا کثر ت سے و قوع راوی کو ضعیف بناتا ہے۔ کبھی کبھی وہم یا کبھی کبھی غفلت یا کبھی کبھی اختلاف ِثقات راوی کو ضعیف نہیں بناتا، بلکہ روایت کو ضعیف بناتا ہے۔یہ وہم یا غفلت جاننے کا عام ذریعہ محدثین کرام رحمہم اللہ کے ہاں اختلاف ثقات یا اختلاف روایات ہی ہیں ۔ چنانچہ جب کوئی محدث یہ کہتا ہے کہ یہ روایت فلاں عیوب کی وجہ سے، مثلاً اس کے راوی کو وہم ہوا ہے، ضعیف ہے، تو اس کا قطعی مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ روایت سنداً صحیح ہے، لیکن مختلف روایات میں تطبیق نہ ہوسکنے کی وجہ سے محدث نے اس روایت کو راوی کا وہم قرار دیا ہے، چنانچہ راوی پروہم وغیرہ کا الزام درحقیقت ضعف سند یا ضعف راوی کی وجہ سے نہیں بلکہ محدث کی اپنی کم فہمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر وہ روایت دوسرا کوئی محدث جمع کردے تو وہم کا یہ
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter