Maktaba Wahhabi

44 - 313
۳: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُوْرُ[1] ’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں (عارضی) موت کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے۔‘‘ نیند کو ’’اخو الموت‘‘ کہا گیا ہے۔ بسا اوقات سویا ہوا انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ نیند سے صحیح سالم بیدار ہوتا ہے تو اس پر اللہ کی حمد وثنا اور شکر بجا لاتا ہے۔ ۴: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ عَلیَّ رُوْحِیْ وَعَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَأَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہِ[2] ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے میری روح کو دوبارہ میری طرف لوٹایا، جسمانی طور پر عافیت بخشی اور اپنے ذکر کا موقع فراہم کیا۔‘‘ ۵: حضرت معاذ بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لباس پہنتے وقت حسبِ ذیل دعا پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کردیتے ہیں: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃً[3] ’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور میری کوشش اور قوت کے بغیر مجھے رزق عطا فرمایا۔‘‘ ۶: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مصیبت زدہ کو
Flag Counter