بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم عرض ناشر إن الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی الہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین أما بعد: میرا سر اپنے مولائے کریم کے سامنے شکروامتنان سے جھکے جارہا ہے جس نے ادارۃ العلوم الاثریہ کو حدیثِ پاک کی خدمت اور مسلکِ سلف کی پاسبانی کے ساتھ ساتھ اپنے پاک کلام قرآنِ مجید، فرقانِ حمید کی کچھ خدمت کی بھی توفیق فرمائی۔اس سے قبل سورۃ المؤمنون کی ابتدائی گیارہ آیات مبارکہ کی تفسیر ’’فلاح کی راہیں‘‘ کے نام سے،اس کے بعد’’تفسیر سورۃ ق‘‘ شائع کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ قارئین کرام نے اس حقیر سی کوشش کو شرف پزیرائی بخشا۔ بہت سے علمائے کرام نے اپنے خطبات اور دروس میں ان سے ستفادہ فرمایا اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا، جس سے حوصلہ بڑھا۔ اب ادارہ ’’تفسیر سورۃ فاطر‘‘ احباب کرام کی خدامت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ والحمد للہ علی ذلک حمدا کثیرا طیباً مبارکاً فیہ کما یجب ربنا ویرضی یہ سلسلہ تفسیر پہلے ادارالدعوۃ السلفیہ کے زیر اہتمام شائع ہونے والے مؤقر ہفت روزہ الاعتصام لاہور میں طبع ہوتا رہا ہے۔ جسے مزید حک واضافہ کے ساتھ ہم دارالدعوۃ السلفیہ کے شکریہ کے ساتھ کتابی صورت میں شائع کر رہے ہیں۔ قرآنِ مجید کے ترجمہ کے لیے ہم نے استاذ الاستاتذہ شیخ الحدیث والتفسیر مولانا |