Maktaba Wahhabi

43 - 313
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہَذٰا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃً غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنَّبِہِ[1] ’’تمام تعریفیں تمام شکر اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کھلایا اور میری کوشش اور قوت کے بغیر مجھے رزق عطا فرمایا۔ اس کے پہلے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔ ‘‘ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی چیز نوش جاں فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَ وَسَقٰی وَسَوَّغَہٗ وَجَعَلَ لَہٗ مَخْرَجًا۔‘ [2] ’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے کھلایا،پلایا اور حلق سے بہ سہولت اتارا اور اس کے (فضلے کی صورت میں) نکلنے کا راستہ بنایا۔‘‘ ان کے علاوہ بھی کھانے کے بعد کی ادعیۂ ماثورہ منقول ہیں ہم یہاں انہی دو دعاؤں کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں۔ ۲: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر مبارک پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَنَا وَکَفَانَا وَاٰوَانَا، فَکَمْ مِّمَنْ لاَ کَافِیَ لَہٗ وَلَا مُؤْوِیَ [3] ’’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور ہمارے لیے کافی ہوگیا اور ہمیں جگہ دی ورنہ کتنے لوگ ہیں جنہیں کوئی کفایت کرنے والا نہیں اور نہ کوئی جگہ دینے والا ہے۔‘‘
Flag Counter